زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

دلشان اور پیریرا نے سری لنکن شکستوں کا سلسلہ روک دیا، ریکارڈ فتح

دورۂ جنوبی افریقہ میں ایک مقابلے میں 43 رنز پر ڈھیر ہو جانے والے سری لنکا سے کس نے توقع کی ہوگی کہ وہ پروٹیز کے خلاف 300 رنز کا ہدف حاصل کر لے گا؟ لیکن بلے بازوں خصوصاً کپتان تلکارتنے دلشان اور آل راؤنڈر تھیسارا پیریرا کی زبردست بلے بازی نے…

[آج کا دن] سنچورین کا تاریخی و ’بدنام زمانہ‘ ٹیسٹ اور ہنسی کرونیے

اگر کھیل سے وابستگی، لگن، حوصلے اور قائدانہ انداز کو معیار بنا کر 90ء کی دہائی کو کسی کھلاڑی سے موسوم کیا جا سکتا ہے تو وہ جنوبی افریقہ کے کپتان ہنسی کرونیے تھے۔ اُن کی جرات مندانہ قیادت اور حوصلہ مندی نے اُنہیں دنیا بھر کے کپتانوں کے لیے

حاضر دماغی نے جنوبی افریقہ کو سیریز جتا دی، سری لنکا پھر ناکام

لگتا ہے 'قسمت کی دیوی' بھی سری لنکا پر مہربان نہیں ہے، جس نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ مقابلوں کی جاری سیریز میں پہلی بار بیٹنگ، باؤلنگ حتیٰ کہ فیلڈنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بارش، ڈک ورتھ لوئس نظام اور حاضر دماغی نے…

سری لنکا جنوبی افریقہ کو زیر کرنے میں ناکام، دوسرے ایک روزہ میں بھی شکست

سری لنکا جنوبی افریقہ کے خلاف مستقل دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں شکست کھا کر سیریز میں مزید خسارے سے دوچار ہو گیا ہے گو کہ اس مرتبہ مہمان ٹیم کی کارکردگی، خصوصاً بلے کے ساتھ، نسبتاً بہتر رہی لیکن یہ جنوبی افریقہ کو زیر کرنے کے لیے…

سری لنکا زوال کی اتھاہ گہرائیوں میں، 43 رنز پر آؤٹ، 258 رنز کی شکست

2011ء کی ابتدائی ششماہی میں جس ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو حتیٰ کہ دنیائے کرکٹ کے اہم ترین ایونٹ عالمی کپ کے فائنل تک رسائی بھی حاصل کر لی ہو، کم از کم اس سے ایسی کارکردگی کی توقع نہیں تھی۔ عالمی کپ کے بعد سری لنکن ٹیم بتدریج…

بالآخر جنوبی افریقہ ہوم سیریز جیت گیا، کیلس کی ڈبل سنچری

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کو برابر کرنے کے بعد فیصلہ کن معرکے میں سری لنکا ایک مرتبہ پھر ناقص کارکردگی کا شکار بن گیا اور میزبان نے گیند بازی کے ساتھ ساتھ بلے بازی میں بھی اپنی مہارت کا بھرپور ثبوت دیتے ہوئے تیسرا ٹیسٹ 10 وکٹوں سے جیت کر…

سری لنکن شیروں کا جوابی حملہ اور یادگار فتح، سیریز 1-1 سے برابر

تمام سال فتح کے ذائقے سے محروم رہنے والے سری لنکا نے اختتامی لمحات میں ایک تاریخی فتح سمیٹ لی اور کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 208 رنز کی زبردست جیت حاصل کر کے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ فتح اس لحاظ سے…

سری لنکا کی شکستوں کا سلسلہ دراز، سنچورین میں اننگز کی ہزیمت

کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی 'مفت میں کام کرنے والے ملازمین' جیسی ہی ہو گئی ہے جو اپنی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں یعنی دل چاہا تو کر لیا۔ اور یہی کچھ سنچورین میں دکھائی دیا جہاں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ…

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے جنوبی افریقی دستے کا اعلان

جنوبی افریقہ نے اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف مکمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنے 13 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں الویرو پیٹرسن اور مرچنٹ دے لینگ کو شامل اور لونوابو سوٹسوبے، ژاں پال ڈومنی اور پال ہیرس کو نکالا گیا ہے۔ پیٹرسن ژاک…

سری لنکا کے لیے خطرے کی گھنٹی، جے وردھنے زخمی، بطور بیک اپ سماراویرا طلب

پاکستان کے خلاف ایک اہم سیریز میں شکست کے بعد سری لنکا جنوبی افریقہ کے سخت دورے کے لیے تیاریاں پکڑ رہا ہے اور اُس کے لیے ایک بہت بری خبر مہیلا جے وردھنے کی صحت یابی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے۔ گو کہ بظاہر یہی کہا جا رہا ہے کہ جے…