ٹیگ محفوظات

ایشیا کپ 2014ء

نوجوان کھلاڑیوں کو موقع نہ دیے جانے پر گاوسکر کی ٹیم انتظامیہ پر کڑی تنقید

بھارت کے لیے ایشیا کپ 2014ء بہت مایوس کن ٹورنامنٹ رہا۔ اسے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف اہم مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایسا نہیں ہے کہ وہ چاروں شانے چت ہوا بلکہ دونوں مقابلے حد درجہ سنسنی خیز تھے، جیسا کہ شکست کے مارجن ہی سے…

مکھی کو مارنے کے لیے توپ کا استعمال، بھارت نے افغانستان کو ہرادیا

ایشیا کپ میں اپنے دونوں اہم مقابلوں میں شکست کے بعد بھارت تو ویسے ہی اعزاز کی دوڑ سے باہر ہوچکا تھا، لیکن اس کے باوجود اس نے افغانستان جیسے نوآموز ملک کے خلاف بھی اسی قوت کا استعمال کیا، جو اس نے پاکستان کو زیر کرنے کے لیے اکٹھی کی تھی اور…

احمد، آفریدی اور فواد شاندار، پاکستان ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرکے فائنل میں

عالمی کپ 1999ء میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دی تھی، اور اس یادگار فتح کی بدولت بنگلہ دیش کو ٹیسٹ درجہ ملا لیکن اس کے بعد سے آج تک وہ پاکستان کے خلاف کوئی ایک روزہ مقابلہ نہیں جیت پایا، یہاں تک کہ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ یعنی 326

[ریکارڈز] بغیر کوئی گیند پھینکے 8 رنز، عبد الرحمٰن کا انوکھا ریکارڈ

دو روز قبل بھارت کے خلاف یادگار فتح سمیٹنے کے بعد پاکستان کے لیے ضروری تھا کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے کی اہمیت کو سمجھے اور ایشیا کپ کے فائنل کے لیے اپنی نشست پکی کرلے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان نے گزشتہ مقابلے میں زخمی ہونے والے شرجیل خان…

پاکستان: آسان جیت کو مشکل بنانے والا چیمپئن

امید ہے کہ بھارت کو شکست دینے کا قومی نشہ اب کچھ اتر گیا ہوگا اور چند ایسے پہلوؤں کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی جاسکتی ہے، جن کا تذکرہ کم از کم کل تک خودکشی کا آسان راستہ ہوتا۔ کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ ہمارے 'گیانی' کپتان نے پہلا ایک…

افغانستان کو زیر کرتے ہوئے سری لنکا فائنل میں

ایشیا کپ میں سری لنکا کی فتوحات کا سلسلہ میرپور، ڈھاکہ میں بھی جاری رہا جہاں اس نے نوآموز افغانستان پر باآسانی قابو پاتے ہوئے فائنل میں اپنی نشست پکی کرلی۔ افغانستان، جس نے دو روز قبل بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح سمیٹی، آج بالکل…

جیت تو گئے، لیکن ۔۔۔۔ !

پاکستان کی روایتی حریف بھارت کے خلاف یادگار فتح پر ایک ہی دن میں بہت کچھ کہا، لکھا اور سنا جاچکا ہے اور شاید آئندہ آنے والے کئی سالوں تک جب بھی دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی مقابلوں کا ذکر ہوگا، توڈھاکہ میں کھیلا گیا یہ مقابلہ بھی یاد رکھا…

[خلق خدا] پاکستان کی فتح پر دنیائے ٹوئٹر کا ردعمل

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ویسے ہی دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتا ہے لیکن اگر معاملہ 'سیمی فائنل نما' مقابلے کا ہو اور میچ بھی چھٹی کے دن ہو تو آخر توجہ کیوں نہ کھینچے؟ سونے پہ سہاگہ یہ کہ آج ڈھاکہ میں…

بوم بوم پاکستان! آفریدی کے دو چھکے اور بھارت ہار گیا

جن کرکٹ شائقین کو جاوید میانداد کا وہ چھکا یاد نہیں جس کے ذریعے انہوں نے 1986ء میں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے چیتن شرما کو رسید کرکے پاکستان کو یادگار فتح دلائی تھی، ان کے لیے شاہد آفریدی نے تاعمر یاد رکھنے والا سامان کیا اور آخری…

افغانستان کی یادگار فتح، بنگلہ دیش مایوسی کی اتھاہ گہرائیوں میں

افغانستان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے بنگلہ دیش کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔ یہ کسی بھی مکمل ٹیسٹ رکن کے خلاف افغانستان کی پہلی جیت ہے، وہ بھی ایشیا کپ میں اپنی پہلی شرکت میں۔ اصغر ستانکزئی اور سمیع اللہ شنواری کی دھواں دار…