ٹیگ محفوظات

خصوصی تحریر

کرکٹ کے ماہر مبصرین، تجزیہ نگاروں اور سابق کھلاڑیوں کی خصوصی تحاریر، دلچسپ تجزیے و تبصرے اور مضامین پڑھنے کے لیے کرک نامہ ملاحظہ کریں

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت پر غلبہ – قسط 2

"میں نے اتنے کٹ شاٹس کبھی کسی ٹیسٹ میچ میں نہیں دیکھے تھے جتنے کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں دیکھ چکا ہوں" دھونی نے کہا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اس بیان کا سبب محمد یوسف اور شعیب ملک کی بلے بازی اور تاریخی شراکت داری تھی۔ ان دونوں نے اس وقت…

چیمپئنز ٹرافی کے کپتان

چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے آغاز میں اب صرف چند گھنٹے رہ گئے ہیں ۔سال کے اس اہم ترین ٹورنامنٹ سے قبل جہاں شائقین کرکٹ ناخن چباتے نظر آ رہے ہيں، وہیں ذمہ داریوں کا ایک بھاری بوجھ ان 8 افراد کے کاندھوں پر بھی ہے، جو دنیا کی بہترین ٹیموں کے درمیان…

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت پرغلبہ – قسط 1

کپتان بوجھل قدموں کے ساتھ اپنے باؤلنگ کے نشان تک پہنچا، یہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل تو نہ تھا لیکن فائنل سے کسی طرح کم مقابلہ بھی نہیں تھا۔ سنچورین پارک کا میدان اور یکم مارچ 2003ء کی تاریخ، پاکستان نے 272 رنز کا مجموعہ اکٹھا کیا، لیکن بھارت…

چیمپئنز ٹرافی: نمبروں کا کھیل

وضاحت: یہ تمام اعدادوشمار صرف چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے گئے مقابلوں کے ہیں۔ 1۔ ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر ہی ایک ایسے باؤلر ہیں جنہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہیٹ ٹرک کر رکھی ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف 2006ء کے ایڈیشن میں…

آئی پی ایل کا زوال شروع؟

طوفان سے قبل تو خاموشی ہوا ہی کرتی ہے لیکن اب بھارت کو طوفان کے عین درمیان کی ہولناک خاموشی کا سامنا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں اٹھنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی خاموشی تو کسی سے ڈھکی چھپی بات…

[آج کا دن] سعید انور، چنئی اور 194 رنز

آج ہی کی تاریخ، مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ، چنئی کے پرجوش کرکٹ پرستاراور بائیں ہاتھ سے کھیلنے والا اپنے زمانے کا خوبصورت ترین اسٹروک میکر کریز پر، آپ کو ضرور کچھ یاد آیا ہوگا۔ جی ہاں، یہ سال 1997ء میں 21 مئی ہی کا دن تھا جب سعید انور نے…

کیا پاکستانی ٹیم واقعی انگلش کنڈیشنز سے مانوس نہیں؟

تقریباً دو ماہ کے طویل آرام کے بعد اب پاکستانی ٹیم انگلستان کے لیے پر تول رہی ہے جہاں اگلے ماہ سال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف چند ایک روزہ مقابلے اور پھر ٹورنامنٹ کے وارم اپ…

عام انتخابات: کھلاڑی بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کو تیار

65 سے زائد سالوں سے جاری آمریت و جمہوریت کی آنکھ مچولی کے بعد اب 2013ء میں لگتا ہے کہ وطن عزیز کی تقدیر کا فیصلہ عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ انتخابات کے "بخار" نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کھلاڑی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں…

[اعدادوشمار] سعید اجمل اور کرس گیل اعدادوشمار کے آئینے میں

حال ہی میں دنیا کے موجودہ نمبر ایک اسپنر سعید اجمل نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کرس گیل ان کے نشانے پر ہوں گے۔ تیز رفتار کرکٹ کے اس دور میں کسی بلے باز کے بارے میں ایسا بیان دینا بڑی ہمت اور حوصلے کی بات…

لیگ اسپن، ایک مرتا ہوا آرٹ

زمین کے جنوبی نصف کرے میں موسم مختلف ہوتے ہیں، جب خط استواء سے اوپر کے ممالک میں لوگ سردی سے بچنے کے طریقے ڈھونڈتے ہیں ان ایام میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک میں لوگ مختصر لباسوں میں دھوپ سینکتے ہیں۔ ملبورن میں اسی موسم کے انتہائی…