ٹیگ محفوظات

خصوصی تحریر

کرکٹ کے ماہر مبصرین، تجزیہ نگاروں اور سابق کھلاڑیوں کی خصوصی تحاریر، دلچسپ تجزیے و تبصرے اور مضامین پڑھنے کے لیے کرک نامہ ملاحظہ کریں

دنیائے کرکٹ کے ابھرتے ہوئے تیز رفتار باؤلرز

ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے فلک شگاف نعروں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا۔ جب لٹل ماسٹر سچن تنڈولکر نے میدان میں قدم رکھا تو کولکتہ کے میدان میں کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔ وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتے کریز کی جانب بڑھے، کبھی کندھوں کو آگے…

پاکستان کرکٹ: سینئر کھلاڑیوں کو نکالنا مسئلے کا حل؟

ٹیم پاکستان جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچ کر قومی ٹی ٹوئنٹی سپر 8 ٹورنامنٹ بھی کھیل چکی۔ اب کھلاڑیوں کے لیے تو طویل آرام ہے اور قومی کرکٹ کے کرتا دھرتا افراد کے لیے غور و فکر کا ایک اہم مرحلہ آن پہنچا ہے کہ وہ اگلے امتحانوں کے لیے ٹیم کی…

آئی پی ایل، کیا شائقین کا جنون برقرار رہے گا؟

آئی پی ایل(انڈین پریمئر لیگ) کا چھٹا سیزن بس شروع ہونے ہی والا ہے۔2008ء میں جب آئی پی ایل کے بانی اور اس کے سابق چیئر مین للت مودی نے اس کی بنیاد رکھی تھی اس وقت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ فلمی دنیا کی رمق اور کرکٹ خصوصاً ٹی ٹوئنٹی…

کرکٹ کی مشہور 'رقابتیں'

جن افراد کی کرکٹ پرگہری نظر رہتی ہے ان کو اندازہ ہوگا کہ حالیہ چند دنوں میں دنیائے کرکٹ میں دو نئی 'رقابتوں' نے جنم لیا ہے۔ ایک جانب جہاں جنوبی افریقی سرزمین پر ڈیل اسٹین پے در پے محمد حفیظ کو ٹھکانے لگاتے رہے تو دوسری جانب ہندوستانی

آسٹریلیا کے خلاف ملی کامیابی کو برقرار رکھنے کی ضرورت

تقریباًدو ماہ قبل جب انگلستان اپنا شاندار دورۂ بھارت مکمل کر کے وطن واپس ہوا تھا تو اس وقت بھارت-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے متعلق اگر کوئی شخص یہ پیش گوئی کرتا کہ بھارت اس سیریز میں آسٹریلیا کا مکمل صفایا کر دے گا تو اسے 'دیوانے کا خواب' ہی کہا…

بورڈ چند سینئر کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے کا خواہاں، ایک کھلاڑی خود الوداع کہنے کو تیار

پاکستان کے دورۂ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں صرف ایک ہی لحاظ سے تسلسل رہا، وہ تھی سینئرز کی زوال پذیر کارکردگی۔ یونس خان، شاہد آفریدی، مصباح الحق، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی بدترین کارکردگی نے جہاں قومی ٹیم کی شکست کی راہ ہموار…

دہلی ٹیسٹ، گھریلو میدانوں پر سچن کا آخری ٹیسٹ؟

دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھیلا جانے والا بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ کیا سچن تنڈولکر کا گھریلو میدانوں پر آخری ٹیسٹ میچ ہوگا؟ کیا شائقین اپنے ہر دل عزیز بلے باز کو اپنی سرزمین پر آخری مرتبہ بین الاقوامی…

آسٹریلیا کے پاس بچی کچھی ساکھ بچانے کا آخری موقع

یوں تو عالمی کپ 2011ء سے قبل ہی آسٹریلوی کرکٹ کے زوال کی تمہید بندھ چکی تھی لیکن یہ زوال اس تسلسل کے ساتھ ہوگا، اس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ عالمی کپ 2011ء میں گرچہ آسٹریلیا کی دعویداری پہلے جیسی تو نہیں تھی اس کے باوجود…

آسٹریلین کیمپ میں کھلبلی، بھارت تاریخی فتح کا منتظر

چنئی اور حیدرآباد میں تاریخی فتوحات، اور آسٹریلیا کے خیمے میں پڑھنے والی پھوٹ، کے بعد بھارت ایک تاریخی فتح حاصل کرنے کے قریب ہے۔ کل یعنی جمعرات سے موہالی میں شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ ہو سکتا ہے بھارت کے لیے آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑے مارجن…

کیپ ٹاؤن میں آج سے نئی بساط، کیا اس بارپاکستانی ٹیم شہ مات سے بچ پائے گی؟

پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ کی جو گت بنی، وہ ایک پاکستانی پرستار ہونے کے ناطے خاصی تکلیف دہ اور عبرت ناک تھی لیکن اس کے باوجود کچھ ایسی غیر متوقع بھی نہیں تھی۔ انصاف کی نظر سے دیکھا جائے تو ہم پاکستانی بلے بازوں کے اس حشر کی تمام تر ذمہ…