ٹیگ محفوظات

پی سی بی

پاکستان کا بیٹنگ کوچ، قرعہ فال ٹرینٹ ووڈہل کے نام نکلا

تمام تر توقعات، یہاں تک کہ خدشات کے بھی، برعکس پاکستان نے ایک کم معروف نام ٹرینٹ ووڈہل کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ ملک میں محسن خان، انضمام الحق اورجاوید میانداد جیسے نام ہونے کے باوجود پاکستان کو آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ووڈہل…

میچ فکسنگ سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کا نیا طریقہ

جب پاکستانی ٹیم سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے انگلستان روانہ ہوگی، تو ممکنہ طور پر ان کے ساتھ اک ایسا "ماہر" بھی موجود ہوگا جو "ٹیم کے گرد غیر ضروری افراد کی موجودگی پر نظر رکھے گا۔" امریکی خبر رساں…

جنوبی افریقہ میں شکست کا سبب ہنگامی دورۂ بھارت تھا: اقبال قاسم

پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم ملے جلے نتائج کے ساتھ عہدے پر ایک سال بتا چکے ہیں۔ ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو خاطر خواہ مواقع نہیں دیے اور سینئر کھلاڑیوں پر ہی اکتفا کیا، جن کی اکثر و بیشتر کارکردگی انتہائی…

پاکستان کرکٹ: سینئر کھلاڑیوں کو نکالنا مسئلے کا حل؟

ٹیم پاکستان جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچ کر قومی ٹی ٹوئنٹی سپر 8 ٹورنامنٹ بھی کھیل چکی۔ اب کھلاڑیوں کے لیے تو طویل آرام ہے اور قومی کرکٹ کے کرتا دھرتا افراد کے لیے غور و فکر کا ایک اہم مرحلہ آن پہنچا ہے کہ وہ اگلے امتحانوں کے لیے ٹیم کی…

بورڈ چند سینئر کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے کا خواہاں، ایک کھلاڑی خود الوداع کہنے کو تیار

پاکستان کے دورۂ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں صرف ایک ہی لحاظ سے تسلسل رہا، وہ تھی سینئرز کی زوال پذیر کارکردگی۔ یونس خان، شاہد آفریدی، مصباح الحق، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی بدترین کارکردگی نے جہاں قومی ٹیم کی شکست کی راہ ہموار…

پاکستان کا انکار، بنگلہ دیش سخت مشکلات میں گھر گیا

پاکستان نے 'اونٹ کے پہاڑ کے نیچے آنے' کا انتظار کیا، اور عین اس وقت پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے ہاتھ کھینچ لیا جب اس کے آغاز میں صرف دو دن رہ گئے تھے۔ اور یوں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر کے بنگلہ دیش سےدورۂ…

لیگ کرکٹ کی بہتی گنگا، پاکستان بھی ہاتھ دھونے کا خواہاں

کئی ممالک میں فرنچائز کی بنیاد پر لیگز کے منظرعام پر آنے کے بعد اب پاکستان بھی اپنی 'دو اینٹوں کی مسجد' بنانے کی کوششوں میں لگ گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے راہ ہموار کرنا اور ساتھ ساتھ مقامی باصلاحیت…

بنگلہ دیش ایک مرتبہ پھر دورۂ پاکستان سے مکر گیا

بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ بھی تھا اور امکان بھی، کہ بنگلہ دیش سالِ نو پر دورۂ پاکستان سے ایک مرتبہ پھر مکر گیا ہے۔ یوں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ’ایک ہی سوراخ سے دوسری مرتبہ ڈس لیا گیا‘ ہے، جو اس وقت مجوزہ مختصر سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کر…

برف پگھلنے کا فائدہ؟ پاکستان پر آئی پی ایل کے دروازے بدستور بند

پاکستان اور بھارت کے درمیان عرصہ پانچ سال سے معطل کرکٹ تعلقات کسی حد تک بحال ہوتے بھی دکھائی دے رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان، محدود اوورز ہی کی سہی لیکن، کرکٹ سیریز شروع ہونے کو ہے لیکن اس کے باوجود ایسے اقدامات کا دور تک پتہ نہیں جس کا…

دورۂ پاکستان: بنگلہ دیش اب آئی سی سی کا منتظر، سیریز پھر کھٹائی میں

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے جب بھی کوئی امید کی واضح کرن نظر آتی ہے، اک نہ اک معاملہ ایسا ضرور کھڑا ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے سیریز خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اب بھی کچھ ایسی ہی کہانی دہرائی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا…