ٹیگ محفوظات

آج کا دن

[آج کا دن] میں ہوں ڈان!

دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سر ڈونلڈ بریڈمین نے 1908ء میں آج ہی کے روز آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں جنم لیا۔ کرکٹ تاریخ کے بہترین بلے باز کی حیثیت سے آپ کی حیثیت مستند ہے اور اپنی زندگی میں بلے بازی کے درجنوں ریکارڈز ان کے پاس تھے

[آج کا دن] ”بازو اور وکٹ توڑ باؤلر“سکندر بخت کا یوم پیدائش

منحنی اور دراز قد گیند باز جس کی بجلی کی سی کوندتی ہوئی اور باہر کو جاتی ہوئی گیندوں نے اسے عالمی شہرت بخشی۔ عمران خان اور سرفراز نواز کے عروج کے عہد میں پاکستان کی ٹیم میں مقام حاصل کرنے والے سکندر بخت 1957ء میں آج ہی کے دن یعنی 25 اگست کو…

[آج کا دن] بھارت کی بدترین شکستوں میں سے ایک

عالمی چیمپئن بننے کے بعد ٹیموں کا اعتماد بلندیوں کو چھونے لگتا ہے۔ صرف ایک یادگار جیت انہیں کس طرح حوصلہ دیتی ہے،اس کا اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں۔ لیکن بھارت کے ساتھ معاملہ الٹا ہو گیا۔ عالمی کپ 2011ء جیتنے کے بعد آج ہی کے دن وہ انگلستان

[آج کا دن] کرکٹ تاریخ کا ہنگامہ خیز ترین مقابلہ، اوول ٹیسٹ 2006ء

ٹیسٹ کرکٹ کی 136 سالہ تاریخ کا واحد مقابلہ جس میں کسی ایک ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے انکار کے باعث دوسری ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔ ہمارے خیال میں یہ پاکستان کرکٹ کے زوال کا نقطہ آغاز تھا، جی ہاں! 2006ء کا بدنام زمانہ اوول ٹیسٹ۔ جہاں امپائروں…

[آج کا دن] سعید انور، چنئی اور 194 رنز

آج ہی کی تاریخ، مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ، چنئی کے پرجوش کرکٹ پرستاراور بائیں ہاتھ سے کھیلنے والا اپنے زمانے کا خوبصورت ترین اسٹروک میکر کریز پر، آپ کو ضرور کچھ یاد آیا ہوگا۔ جی ہاں، یہ سال 1997ء میں 21 مئی ہی کا دن تھا جب سعید انور نے…

[آج کا دن] دنیائے کرکٹ کا "ڈان II" پیدا ہوا

دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ ڈان بریڈمین اک ایسے عہد سے تعلق رکھتے تھے جس میں کرکٹ دیکھنے کے لیے میدانوں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ لیکن ایک ایسا بلے باز دور جدید میں موجود ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جس نے ڈان کو دیکھنا ہے اس کو دیکھ لے۔…

[آج کا دن] جاوید میانداد کا تاریخی چھکا!!

وہ متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں اپریل کی ایک گرم شام تھی، جو پاک-بھارت کرکٹ رقابت کو اپنے نقطہ عروج پر پہنچا گئی۔ آخری گیند پر چار رنز، جاوید میانداد کا تاریخی چھکا اور پاکستان کی ایک وکٹ سے یادگار فتح، یہ تھی پاکستان کی تاریخ میں پہلی…

[آج کا دن] آل راؤنڈ کارکردگی کی معراج

حریف ٹیم کے خلاف اسی کے میدان میں ایسی آل راؤنڈ کارکردگی تاریخ میں کسی کھلاڑی نے نہ دکھائی ہوگی، میچ میں 13 وکٹیں اور ایسی پچ پر 114 رنز کی فیصلہ کن اننگز جس پر پورے میچ میں کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہ بنا پایا ہو۔ انگلستان کے آل راؤنڈر…

[آج کا دن] شعیب-سچن پہلا ٹاکرا

ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ایک لاکھ سے زائد تماشائی چند لمحے قبل "دیوار" میں شگاف پڑتا دیکھ چکے تھے، شعیب اختر کی ایک انتہائی خوبصورت گیند راہول ڈریوڈ کی وکٹیں بکھیرتی ہوئی نکل گئی تھی اور اب میدان میں اک ایسا بلے باز داخل ہوا، جسے ہندوستانی…

[آج کا دن] عظیم باؤلر مائیکل ہولڈنگ کا جنم دن

معروف تجزیہ کار اور ماضی کے عظیم کھلاڑی جیفری بائیکاٹ نے ایک بارکہا تھا کہ بلے بازوں کی اہمیت اپنی جگہ لیکن جیتنے کی صلاحیت اس ٹیم میں ہوتی ہے جو حریف کی 22 وکٹیں لینے کی اہلیت رکھتی ہواور ان کی اس بات کی تصدیق 70ء اور 80ء کی دہائی میں ہی…