ٹیگ محفوظات

ویڈیوز

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] پہلا خطرہ کوری اینڈرسن

شاہد آفریدی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے بالکل ابتدائی مرحلے میں تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ قائم کرکے عالمگیر شہرت سمیٹی تھی۔ ان کا یہ ریکارڈ 17 سال سے زیادہ عرصے تک قائم رہا یہاں تک کہ سال 2014ء کے پہلے ہی دن نیوزی لینڈ کے غیر معروف…

'دیووں کا مقابلہ' شہزادے نے جیت لیا!

ڈھاکہ کے علاقے میرپور میں ہونے والے اس پاک-بھارت مقابلے میں سب کچھ تھا: بہترین باؤلنگ، حیران کن بیٹنگ، ناقص ترین امپائرنگ، بدترین فیلڈنگ، بہترین کیچز، مایوس کن مراحل، خوشی سے سرمست اور مایوسی سے جھکے ہوئے سر! اور ان سب پر بھاری دو وہ گیندیں…

[وڈیوز] بگ تھری پر اعجاز بٹ کی "بے باک" رائے

دنیائے کرکٹ میں اصلاحات کے نام پر 'تین بڑوں' کی حکمرانی کا معاملہ اتنا زیادہ موضوع گفتگو رہ چکا ہے کہ اب ان کی تجاویز و سفارشات منظور ہونے کے بعد اس کے بارے میں بات کرنا بھی عجیب سا لگتا ہے۔ شاید یہی بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین…

[ویڈیوز] تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ کوری اینڈرسن کے پاس

نیوزی لینڈ کے نوجوان بلے باز کوری اینڈرسن نے سال 2014ء کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور پاکستان کے شاہد آفریدی کا 17 سال سے قائم شدہ تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ پاش پاش کردیا۔ کوئںزٹاؤن میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز…

[ریکارڈز] پاکستان کی کم ترین مارجن سے حاصل کردہ فتوحات

پورٹ ایلزبتھ میں پاکستان کی سنسنی خیز معرکہ آرائی کے بعد 1 رن سے حاصل کردہ فتح کئی لحاظ سے تاریخی تھی اور بلاشبہ مدتوں تک شائقین کے ذہنوں میں تازہ رہے گی۔ یہ ایک روزہ کرکٹ تاریخ میں محض دوسرا موقع تھا کہ پاکستان نے صرف 1 رن کے مارجن سے کوئی…

حفیظ اور اسٹین: اینٹ کتے کا بیر

آپ کو اندازہ ہوگا کہ ملک کے کسی شہر میں حالات انتہائی خراب ہوجانے کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مشتبہ افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا جاتا ہے۔ شاید کچھ ایسا ہی حکم ڈیل اسٹین کو محمد حفیظ کے بارے میں ملا…

بلے بلے بلاول بھٹی

نیولینڈز کیپ ٹاؤن کے مقام پر پاکستان کو ایک روزہ مقابلوں میں اولین فتح دلوانے میں جن دو کھلاڑیوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ان میں اس میچ کے مرد میدان انور علی کے علاوہ بلاول بھٹی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے جنوبی…

ڈیل اسٹین کا غصہ اور خرم منظور کا پیار بھرا جواب

کہا جاتا ہے کہ تیز گیند باز نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ ذاتی زندگی میں کافی غصیلی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر کھیل کے قوانین کو توڑتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں پر جملے کستے اور بدتمیزی کر بیٹھتے ہیں۔ ویسے تو اس کی کئی ایک…

[گیارہواں کھلاڑی] سوال جواب قسط 24

قارئین کے سوالات اور ان کے جوابات پر مشتمل سلسلہ لے کر "گیارہواں کھلاڑی" ایک مرتبہ پھر حاضر خدمت ہے۔ گزشتہ ہفتہ پاکستان کرکٹ کے لیے مایوس کن رہا کہ پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں تاریخ میں محض دوسرا…

[آج کا دن] سعید انور پیدا ہوئے

پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں چند ہی ایسے اوپنرز ہیں جنہوں نے اپنے خوبصورت انداز کے باعث ایک عالم کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ انہی میں سے ایک تھے سعید انور، جو 1968ء میں آج ہی کے دن کراچی میں پیدا ہوئے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے محض چند پڑھے…