ہمارے لیے لکھیں

کرک نامہ دنیائے کرکٹ کا منفرد ترین اردو بلاگ ہے۔ اس کے بنیادی مقاصد میں سے ایک اردو میں معیاری تحاریر و مواد کو فروغ دینا ہے اس لیے ہم ایسے لکھاریوں کا بھرپور خیر مقدم اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو کرکٹ کے موضوع پر معیاری تحاریر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

ہم اردو لکھاریوں کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ کرک نامہ کے لیے مختلف موضوعات پر لکھیں چاہے وہ کرکٹ کی خبریں ہوں یا تاریخ، انٹرویوز ہوں یا کھلاڑیوں کی پروفائلز، روز بروز ٹوٹتے بنتے ریکارڈز ہوں یا کرکٹ سے وابستہ گیمز کے تجزیے، غرض یہ کہ کرکٹ سے متعلق کسی بھی موضوع پر لکھنے کے خواہشمند افراد ہمارے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے اور ہم کرک نامہ کے لیے لکھنے میں دلچسپی رکھنے والے تمام احباب کو خوش آمدید کہیں گے۔

ان کے علاوہ وہ احباب جو لکھنے پر عبور نہیں رکھتے لیکن دیگر مہارتوں کے حامل ہیں، جیسا کہ گرافک ڈیزائننگ، وڈیو ایڈیٹنگ، سوشل نیٹ ورکنگ وغیرہ، وہ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کرک نامہ کے معیار، قارئین کی دلچسپی اور مستقبل میں اس کی ترویج کو مدنظر رکھتے ہوئے تحاریر کے لیے چند شرائط و ضوابط مرتب کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد ہر گز کسی پر بے جا پابندیاں لگانا یا اس سائٹ میں اپنا حصہ ڈالنے سے روکنا نہیں، بلکہ اس کا واحد مقصد کرک نامہ کے معیار کو برقرار رکھنا مزید بہتر بنانا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ تحریر ارسال کرنے والے تمام افراد ان پر غور فرمالیں۔

شرائط و ضوابط

1۔ تمام تحاریر کرک نامہ کی انتظامیہ کی جانب سے متفقہ منظوری کے بعد شایع ہوں گی۔
2۔ انتظامیہ تحریر میں رد و بدل/ ترمیم کرنے یا تحریر کو مکمل طور پر رد کرنے کا حق رکھتی ہے۔
3۔ گو کہ انتظامیہ تحریر کو رد کرنے کی وجہ بتانے کی پوری کوشش کرے گی تاہم یہ اس کی ذمہ داری نہیں۔
4۔ تحاریر کو رد کرنے یا قبول کرنے پر انتظامیہ کا متفقہ فیصلہ حتمی ہوگا۔
5۔ نقل شدہ مواد ہر گز ہر گز قابل قبول نہیں۔ نقل شدہ تحریر بھیجنے والے کی آئندہ کوئی تحریر کرک نامہ پر شائع نہیں کی جائے گی۔
6۔ پیش کردہ تحریر کرک نامہ سے پہلے کہیں شایع نہ ہوئی ہو۔ اخبارات، رسائل، جرائد یا انٹرنیٹ پر کہیں بھی شائع شدہ تحریر کو کرک نامہ پر شائع نہیں کیا جاتا۔
7۔ ہم ہر تحریر پر لکھاری کا نام اور اس کی فراہم کردہ معلومات مثلاً بلاگ/ویب سائٹ (اگر ہو تو) کا لنک پیش کریں گے۔
8۔ کرک نامہ پر شائع ہونے والی تحاریر کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
9۔ مختلف صحافتی و ابلاغی اداروں سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے گی یعنی وہ جو ٹیلی وژن چینلوں اور اخبارات و جرائد سے وابستہ ہوں۔

خواہشمند افراد اپنی تحاریر بھیجنے کے لیے رابطے کا صفحہ استعمال کرسکتے ہیں یا پھر کرک نامہ کے فیس بک صفحے کے ذریعے پیغام ارسال کر کے بھی تحریر پیش کی جا سکتی ہے۔