• Likes
  • Followers
  • Followers
  • Subscribe
  • جمعہ، 15 جنوری 2021
  • تعارف
  • اردو موبائل ایپ
  • عالمی درجہ بندی
  • ہمارے لیے لکھیں
  • رابطہ
  • CricNama English

CricNama CricNama - شائقین کرکٹ کے لئے ایک منفرد ویب سائٹ۔ کرکٹ کی دنیا سے تازہ ترین خبریں، تجزیئے، انٹرویو، اسکور کارڈ اور بہت کچھ

  • ٹیسٹ ممالک
    • آسٹریلیا
    • آئرلینڈ
    • انگلستان
    • بنگلہ دیش
    • بھارت
    • پاکستان
    • جنوبی افریقہ
    • سری لنکا
    • نیوزی لینڈ
    • ویسٹ انڈیز
    • زمبابوے
  • دیگر ممالک
    • اسکاٹ لینڈ
    • افغانستان
    • کینیا
    • کینیڈا
    • متحدہ عرب امارات
    • نمیبیا
    • نیپال
    • نیدرلینڈز
    • ہانگ کانگ
  • خصوصی تحاریر
  • سوالنامہ
  • اردو بلاگز
  • منفرد ریکارڈز
  • دلچسپ ویڈیوز
  • آج کا دن
  • اعداد و شمار
  • خوبصورت انفوگرافکس
  • کھلاڑیوں کے انٹرویوز
کرک نامہ

[گیارہواں کھلاڑی] شیونرائن چندرپال کی سنچریاں، اعداد و شمار کے آئینے میں

ویسٹ انڈیز
از شفقت ندیم بوقت 9 اپریل 2012
شیونرائن ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں (تصویر: AFP)
شیونرائن ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں (تصویر: AFP)
0 1,010
شیئر

ماضی کی عظیم ویسٹ انڈین ٹیم گو کہ اب صرف 'بلبلہ' بن چکی ہے اور عالمی درجہ بندی میں اسے کوئی خاص مقام حاصل نہیں ہے لیکن خاکستر میں چنگاریاں اب بھی موجود ہیں۔ جس طرح زوال کے ایام میں برائن لارا کے پائے کا بلے باز ٹیم میں موجود رہا وہیں تعمیر نو کے مراحل میں غرب الہند کی ٹیم کو شیونرائن چندرپال جیسے دھیمے مزاج کے حامل بلے باز کا ساتھ حاصل رہا ہے جنہوں نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے معرکے میں سنچری داغ کر ٹیم کو بالادست پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔

شیونرائن ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں (تصویر: AFP)
شیونرائن ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں (تصویر: AFP)

بلے بازی کے منفرد انداز کے باعث شہرت پانے والے شیونرائن نے 1994ء میں انگلستان کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ 18 سالہ کیریئر اور تقریباً 50 رنز کا اوسط ان کی عظمت کا غماز ہے۔ انہیں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ یعنی 138 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

برج ٹاؤن، بارباڈوس میں جاری آسٹریلیا-ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میں شیونرائن نے 248 گیندوں پر 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے۔ اس سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے توقعات کے برخلاف پہلی اننگز میں 449 رنز کا بڑا مجموعہ اکٹھا کیا۔ یہ ان کے کیریئر کی 25 ویں تہرے ہندسے کی اننگز ہے، یوں وہ عظیم بلے باز ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے ویسٹ انڈین بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز

نام ملک میچز سنچریوں کی تعداد
برائن لارا ویسٹ انڈیز 130 34
سر گارفیلڈ سوبرز ویسٹ انڈیز 93 26
شیونرائن چندرپال ویسٹ انڈیز 138* 25
سر ویوین رچرڈز ویسٹ انڈیز 121 24
کلائیو لائیڈ ویسٹ انڈیز 110 19
گورڈن گرینج ویسٹ انڈیز 108 19
ڈیسمنڈ ہینز ویسٹ انڈیز 116 18
رچی رچرڈسن ویسٹ انڈیز 86 16

یوں تو شیونرائن نے اولین ٹیسٹ میں 62 رنز کی اننگز کھیل کر روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری کے لیے تین سال کا انتظار کرنا پڑا اور بالآخر مارچ 1997ء میں برج ٹاؤن میں انہوں نے بھارت کے خلاف 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اس سفر کا آغاز کیا۔ اس مقابلے میں وہ نمبر تین پر بیٹنگ کرنے کے لیے آئے اور یوں یہ ان کے کیریئر کی واحد سنچری ہے جو ون ڈاؤن پوزیشن پر بنائی گئی۔ انہوں نے زیادہ تر پانچویں پوزیشن پر بلے بازی کی ہے اور اس پوزیشن پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں اُن کا نمبر دوسرا ہے:

پانچویں پوزیشن پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

نام ملک میچز رنز اوسط
اسٹیو واہ آسٹریلیا 104 6754 56.28
شیونرائن چندرپال ویسٹ انڈیز 73* 4979 52.96
مائیکل کلارک آسٹریلیا 55 4485 60.60
محمد اظہر الدین بھارت 72 4346 48.83
اینڈی فلاور زمبابوے 55 3788 54.89
محمد یوسف پاکستان 52 3774 53.15
تھیلان سماراویرا سری لنکا 54 3713 53.04

شیونرائن نے اسی یعنی پانچویں پوزیشن پر 14 سنچریاں بھی بنائی ہیں اور اس نمبر پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں :

پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز

نام ملک میچز سنچریاں
اسٹیو واہ آسٹریلیا 104 24
محمد اظہر الدین بھارت 72 16
مائیکل کلارک آسٹریلیا 55 16
شیونرائن چندرپال ویسٹ انڈیز 73* 14
محمد یوسف پاکستان 52 13
تھیلان سماراویرا سری لنکا 54 11

 

شیونرائن کی 25 میں سے 14 سنچری اننگز ناقابل شکست ہیں یعنی کوئی حریف بلے باز انہیں آؤٹ نہیں کر پایا اور وہ میدان سے ناٹ آؤٹ لوٹے۔ اس طرز کی فہرست میں چندرپال کا شمار تیسرا ہے:

سب سے زیادہ ناقابل شکست سنچریاں بنانے والے بلے باز

نام ملک ناقابل شکست سنچریوں کی تعداد
سچن تنڈولکر بھارت 16
اسٹیو واہ آسٹریلیا 15
شیونرائن چندرپال ویسٹ انڈیز 14
ژاک کیلس جنوبی افریقہ 14
ایلن بارڈر آسٹریلیا 11
سر گیری سوبرز ویسٹ انڈیز 9
راہول ڈریوڈ بھارت 8
جاوید میانداد پاکستان 8
وی وی ایس لکشمن بھارت 8

گزشتہ تقریباً ڈیڑھ دہائی آسٹریلیا کے عروج کے داستان سناتی رہی ہے اوریہی وہ ایام ہیں جن میں چندرپال دنیا بھر کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئے۔ انہوں نے 'ناقابل شکست' سمجھے جانے والے آسٹریلیا کے خلاف بھی پانچ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ یہ تمام سنچریاں انہوں نے اپنی سرزمین پر ہی بنائی ہیں۔

شیو کی سنچریوں کی حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ برج ٹاؤن، بارباڈوس میں انہوں نے اب تک چار سنچریاں اسکور کی ہیں اور سب ہی ناقابل شکست اننگز تھیں۔ اسی میدان میں انہوں نے 1997ء میں اپنی پہلی سنچری بنائی تھی اور اب 25 ویں سنچری کا اعزاز بھی اسی میدان کو حاصل ہوا ہے۔

برج ٹاؤن، بارباڈوس میں شیونرائن چندرپال کی سنچریوں کی تفصیلات

رنز گیندیں حیثیت بالمقابل میدان سال
137* 284 ناٹ آؤٹ بھارت برج ٹاؤن 1997ء
101* 231 ناٹ آؤٹ بھارت برج ٹاؤن 2002ء
153* 254 ناٹ آؤٹ پاکستان برج ٹاؤن 2005ء
103* 248 ناٹ آؤٹ آسٹریلیا برج ٹاؤن 2012ء

شیونرائن چندرپال ایک غیر روایتی اور ذہین بلے باز ہیں اور ان کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ابھی اُن میں کافی ٹیسٹ کرکٹ باقی ہے۔ گو کہ اس وقت ان کی عمر 38 کے لگ بھگ ہے لیکن آسٹریلیا کے خلاف 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز اِس بات کو تقویت دیتی ہے کہ وہ ابھی مزید دو سال تک اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور ویسٹ انڈیز کی فتوحات میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے انفرادی ریکارڈز کو بھی مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

اعداد و شمارشیونرائن چندرپالگیارہواں کھلاڑی
0 1,010
شیئر
شفقت ندیم

شفقت ندیم کرکٹ ریکارڈز اور اعدادوشمار پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک منفرد و معتبر مقام رکھتے ہیں۔ آپ کرک نامہ کے لیے 'گیارہواں کھلاڑی' کے نام سے لکھتے ہیں۔

پچھلی تحریر

پاکستان کا نیا باؤلنگ کوچ، این پونٹ یا محمد اکرم؟

اگلی تحریر

بنگلہ دیش کا مجوزہ دورۂ پاکستان؛ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

بھیجیں
  • Facebook Likes
  • 2070 Followers
  • Google+ Followers
  • RSS Subscribe
اپڈیٹس بذریعہ ای میل
اپڈیٹس بذریعہ ای میل

تازہ ترین

بنگلہ دیش آؤٹ کلاس، افغانستان پھر فتحیاب

اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی20: پاکستانی دستے کا اعلان

بالی ووڈ اداکار نے آئی پی ایل میں فکسنگ کا اعتراف کرلیا

بنگال ٹائیگرز ناکام، افغانستان نے پہلا ٹی20 جیت لیا

پاکستان تین دن میں ڈھیر، سیریز برابر

ویسٹ انڈیز کے سامنے ورلڈ الیون بری طرح ناکام

آئی سی سی اجلاس: بدتمیز کھلاڑیوں کو سخت سزاؤں کی سفارش

مورگن زخمی، آفریدی ورلڈ الیون کے قائد مقرر

بھارت کے خلاف ٹیسٹ، افغان دستے کا اعلان

سرفراز احمد پر پابندی کا خطرہ

یہ بھی پڑھیے

  • Facebook Join us on Facebook
  • Twitter Join us on Twitter
  • Google+ Join us on Google
  • RSS Subscribe our RSS
  • سائٹ میپ
  • آر ایس ایس فیڈز
جملہ حقوق © 2011-2021 - کرک نامہ محفوظ ہیں۔
Also Visit: CricNama English