عمر گل نے جنوبی افریقہ کو گلڈوزڈ کردیا

جنوبی افریقہ کے دورے میں پاکستان کو ملنے والی پہلی فتح میں جن کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا ان میں سے ایک نام عمر گل کا بھی ہے۔ عمر گل نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں دوسری بار ایک ہی میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین رخصت کیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف گل نے 2.2 اوورز یعنی صرف 14 گیندوں کرائیں اور 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس فاتحانہ کارکردگی کے بعد عمر گل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں جن کے کھاتے میں 74 وکٹیں درج ہیں۔ اس سے قبل وہ 2009 کے آئی سی سی ورلڈ ٹونٹی 20 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو فتحیاب کر چکے ہیں۔ گذشتہ روز گل کی حاصل کردہ وکٹوں کی جھلکیاں کرک نامہ کے قارئین و ناظرین کے لیے پیش خدمت ہیں: