میچ فکسنگ سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کا نیا طریقہ

1 1,037

جب پاکستانی ٹیم سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے انگلستان روانہ ہوگی، تو ممکنہ طور پر ان کے ساتھ اک ایسا "ماہر" بھی موجود ہوگا جو "ٹیم کے گرد غیر ضروری افراد کی موجودگی پر نظر رکھے گا۔"

پی سی بی کا اہم ٹورنامنٹ پر ٹیم کے ساتھ ایک ماہر بھیجنے کا منصوبہ
پی سی بی کا اہم ٹورنامنٹ پر ٹیم کے ساتھ ایک ماہر بھیجنے کا منصوبہ

امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کو ممکنہ میچ فکسرز سے بچانے کے لیے ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

اردو کا محاورہ ہے "دودھ کا جلا ہوا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے" اور پی سی بی کی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ 2010ء میں دورۂ انگلستان میں ٹیم کے کپتان سلمان بٹ اور دو اہم ترین تیز باؤلرز محمد آصف اور محمد عامر اسپاٹ فکسرز کے ہتھے چڑھ گئے اور طویل پابندیوں اور قید کی سزاؤں کا شکار بنے۔

8 قومی چیمپئنز ٹرافی 6 سے 23 جون 2013ء تک انگلستان میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان روایتی حریف بھارت، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ گروپ بی میں ہے۔ جبکہ گروپ اے آسٹریلیا، انگلستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔