[ویڈیوز] گیل کی اننگز، ناقابل یقین مناظر

کرکٹ تاریخ میں ایسی شعلہ فشاں اننگز کو انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے، جو گزشتہ رات پونے میں کرس گیل نے کھیلی۔ محض 66 گیندوں پر 17 چھکوں اور 13 چوکوں سے مزین 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے کئی ریکارڈز کو اپنے پیروں تلے روند ڈالا۔
گیل کی یہ باری ایسی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں، اسے صرف دیکھا جا سکتا ہے، لطف اٹھایا جا سکتا ہے اور اس کے مناظر کو یاد کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہم الفاظ سے زیادہ مناظر پر دھیان کرتے ہیں اور آپ کو اس تاریخی اننگز کی جھلکیاں دکھاتے ہیں۔