قومی انڈر 23 ٹیم کا اعلان 'کفر ٹوٹا، خدا خدا کر کے'

0 1,122

'کفر ٹوٹا، خدا خدا کر کے' پاکستان نے بالآخر ایشین کرکٹ کونسل کے انڈر 23 کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کر ہی دیا۔ 15 دنوں کی تاخیر سے ہونے والے اس اعلان کے مطابق نوجوان آل راؤنڈر حماداعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سابق انڈر 19 کوچ منصور رانا کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

قیادت عظیم گھمن کے بجائے حماد اعظم کو دی گئی ہے (تصویر : AFP)
قیادت عظیم گھمن کے بجائے حماد اعظم کو دی گئی ہے (تصویر : AFP)

عبوری قومی سلیکٹر معین خان کو عدالت کی جانب سے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی وجہ سے یہ اعلان سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین اظہر خان، سلیم جعفر اور فرخ زمان نے کیا۔

اعلان کردہ ٹیم میں کپتان حماد اعظم کے علاوہ عمر وحید، بابر اعظم، احسان عادل، رضا حسن، عثمان صلاح الدین، عمر صدیق، عثمان قادر، محمد وقاص، بلاول بھٹی، رمان رئیس، عظیم گھمن، وکٹ کیپر محمد رضوان، ناصر ملک اور محمد نواز شامل ہیں۔

کوچ منصور رانا کے علاوہ آفتاب بلوچ ٹیم مینیجر، ، عثمان غنی فزیوتھراپسٹ اور ابرار احمد ٹرینر کی حیثیت سے سنگاپور جائیں گے۔

تیمور علی ، میر حمزہ ، جمال انور ، شاہ زیب احمد خان اور ذیشان علی اشرف ریزروو کھلاڑی کے طور پر بیک اپ میں موجود ہوں گے۔

15 سے 26 اگست تک سنگاپور میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی انڈر 23 ٹیم اگست کے دوسرے ہفتے میں سنگاپور روانہ ہوگی۔

اس حوالے سے چند روز قبل فرحان نثار نے ایک "قومی انڈر 23 ٹیم کی سلیکشن کا معمہ!" کے عنوان سے ایک اچھی تحریر لکھی تھی،جو یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔