پاکستان کے دورۂ زمبابوے کا شیڈول جاری

زمبابوے نے پاکستان کے دورے کے لیے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق دونوں ممالک 23 اگست سے 14 ستمبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائيں گے۔

پاکستان کے دورۂ زمبابوے کا باضابطہ آغاز 23 اگست کو ہرارے میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا جبکہ اگلے ہی روز اسی میدان پر دوسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔
ایک روزہ سیریزکے تینوں مقابلے 27، 29 اور 31 اگست کو ہرارےمیں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ یہی میدان تین ستمبر سے پہلے ٹیسٹ کا بھی میزبان ہوگا۔
سیریز کا دوسرا و آخری ٹیسٹ ہی وہ واحد مقابلہ ہوگا جو 10 ستمبر سے بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔
یہ سیریز اصل میں گزشتہ سال دسمبر میں کھیلی جانی تھی لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی سیریز طے ہو جانے کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا تھا۔
دورے کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان بھی جلد متوقع ہے اور اندازہ ہے کہ پاکستان چند نئے کھلاڑی ضرور آزمائے گا جیسا کہ اس نے دو سال قبل گزشتہ دورۂ زمبابوے میں آزمائے تھے۔
پاکستان کا دورۂ زمبابوے 2013ء: مکمل شیڈول
تاریخ | بمقام | ||||
---|---|---|---|---|---|
23 اگست | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ٹی ٹوئنٹی | ہرارے |
24 اگست | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ٹی ٹوئنٹی | ہرارے |
27 اگست | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ون ڈے | ہرارے |
29 اگست | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ون ڈے | ہرارے |
31 اگست | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا ون ڈے | ہرارے |
3 تا 7 ستمبر | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ٹیسٹ | ہرارے |
10 تا 14 ستمبر | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ٹیسٹ | بلاوایو |