ایک روزہ سیریز مکمل، 9 کھلاڑی کل وطن واپس پہنچیں گے

0 1,188

زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے والے دستے کے 9 کھلاڑی کل وطن واپس پہنچیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اضافی کھلاڑی پہلے ہی زمبابوے روانہ ہو چکے ہیں۔

شاہد آفریدی، انور علی اور سرفراز احمد کراچی جبکہ بقیہ کھلاڑی لاہور پہنچیں گے (تصویر: AFP)
شاہد آفریدی، انور علی اور سرفراز احمد کراچی جبکہ بقیہ کھلاڑی لاہور پہنچیں گے (تصویر: AFP)

کل وطن واپس پہنچنے والوں میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر انور علی کراچی پہنچیں گے جبکہ اوپنرز احمد شہزاد ار ناصر جشمید، بلے باز حارث سہیل، عمر امین، گیندباز اسد علی اور محمد عرفان کی منزل لاہور ہوگی۔

پاکستان کا ٹیسٹ دستہ بھی کل سے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔ زمبابوے، جو اس وقت کھلاڑیوں کو عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت بحران کا شکار ہے، ایک روزہ سیریز میں نسبتاً بہتر مقابلے کے بعد اب ٹیسٹ میں طبع آزمائی کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 ستمبر سے ہرارے میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 10 ستمبر سے بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔