[ریکارڈز] اظہر علی کے 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل

0 1,057

اظہر علی نے آج زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ مقابلے کے دوران بلے بازی کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کیے۔ وہ پاکستان کی جانب سے دو ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے 30 ویں بلے باز بنے۔

اظہر علی 2 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے 30 ویں پاکستانی بلے باز ہیں (تصویر: Getty Images)
اظہر علی 2 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے 30 ویں پاکستانی بلے باز ہیں (تصویر: Getty Images)

ہرارے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اظہر علی نے شاندار 78 رنز بنائے اور یوں 28 ٹیسٹ مقابلوں کی 51 اننگز میں 43 سے زیادہ اوسط سے 2022 رنز بنائے۔ ان میں 4 شاندار سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اظہر نے فروری 2012ء میں انگلستان کے خلاف 157 رنز بنائے تھے جو ان کے کیریئر کا بہترین انفرادی اسکور ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز جاوید میانداد کے پاس ہے جنہوں نے 124 ٹیسٹ میچز پر محیط طویل کیریئر میں 52.57 کے اوسط سے 8832 رنز بنائے۔ یہ کم از کم دو ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بلے بازوں میں سب سے بہترین اوسط ہے اور ان کے علاوہ صرف انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان ہی کا اوسط 50 سے اوپر ہے۔

بہرحال، جاوید میانداد کے بعد انضمام الحق 8829 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ محمد یوسف 7530 رنز اور یونس خان 6752 رنز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی ہیں۔ موجودہ ٹیم میں صرف یونس خان ہی واحد ایسے کھلاڑی ہیں جن کے رنز کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہے۔

ذیل میں پاکستان کی جانب سے کم از کم 2 ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست ہے، امید ہے قارئین کے معلومات میں اضافے کا باعث بنے گی۔

کم از کم 2 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز

نام ملک مقابلے اننگز رنز اوسط بہترین اننگز سنچریاں نصف سنچریاں
جاوید میانداد 124 189 8832 52.57 280* 23 43
انضمام الحق 119 198 8829 50.16 329 25 46
محمد یوسف 90 156 7530 52.29 223 24 33
یونس خان 83 145 6752 50.38 313 21 26
سلیم ملک 103 154 5768 43.69 237 15 29
ظہیر عباس 78 124 5062 44.79 274 12 20
مدثر نذر 76 116 4114 38.09 231 10 17
سعید انور 55 91 4052 45.52 188* 11 25
ماجد خان 63 106 3931 38.92 167 8 19
حنیف محمد 55 97 3915 43.98 337 12 15
عمران خان 88 126 3807 37.69 136 6 18
مشتاق محمد 57 100 3643 39.17 201 10 19
آصف اقبال 58 9 3575 38.85 175 11 12
اعجاز احمد 60 92 3315 37.67 211 12 12
سعید احمد 41 78 2991 40.41 172 5 16
توفیق عمر 43 81 2943 38.72 236 7 14
وسیم اکرم 104 147 2898 22.64 257* 3 7
رمیز راجہ 57 94 2833 31.83 122 2 22
عامر سہیل 47 83 2823 35.28 205 5 13
وسیم راجہ 57 92 2821 36.16 125 4 18
معین خان 69 104 2741 28.55 137 4 15
محسن خان 48 79 2709 37.10 200 7 9
شعیب محمد 45 68 2705 44.34 203* 7 13
کامران اکمل 53 92 2648 30.79 158* 6 12
صادق محمد 41 74 2579 35.81 166 5 10
مصباح الحق 40 68 2472 43.36 161* 3 19
عمران فرحت 40 77 2400 32.00 128 3 14
امتیاز احمد 41 72 2079 29.28 209 3 11
اظہر علی 28* 51 2022 43.02 157 4 15
محمد حفیظ 33 63 2007 34.60 196 5 8