پاک-لنکا ٹیسٹ سیریز، چار اسپیشلسٹ کھلاڑی امارات روانہ

1 1,024

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مکمل سیریز کا دوسرا یعنی ایک روزہ مرحلہ آج اپنے اختتام کو پہنچے گا جب دونوں ٹیمیں پانچویں و آخری ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ اس کے ساتھ ہی طویل طرز کی کرکٹ کی تیاریوں کا آغاز ہو جائے گا۔

عرب امارات روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر خرم منظور بھی شامل ہیں (تصویر: AFP)
عرب امارات روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر خرم منظور بھی شامل ہیں (تصویر: AFP)

پاک-لنکا پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کے 4 کھلاڑی لاہور سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ روز ہی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں سے بیشتر کھلاڑی تو پہلے ہی ایک روزہ سیریز کے لیے عرب امارات میں موجود ہیں جبکہ چار کھلاڑی اوپنر خرم منظور، مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی اور تیز باؤلرز راحت علی اور محمد طلحہ آج ٹیم کے دیگر اراکین کے ساتھ مل جائیں گے۔

31 دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیمیں سالِ نو میں دبئی اور شارجہ میں دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔