سہ فریقی سیریز، پاکستان نے خواتین ٹیم کا اعلان کردیا

0 1,118

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز کے لیے 14 رکنی قومی خواتین ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت ثناء میر کریں گی۔

جنوری میں ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیم پاکستان کے مقابل ہوں گی (تصویر: ICC)
جنوری میں ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیم پاکستان کے مقابل ہوں گی (تصویر: ICC)

8 سے 25 جنوری تک ہونے والی سیریز کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے البتہ اس کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سیریز میں پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اگلے ماہ ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ قومی دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا:

ثناء میر (کپتان)، بسمہ معروف (نائب کپتان)، اسماویہ اقبال، ثانیہ اقبال، جویریہ ودود، سدرا امین، سعدیہ یوسف، سمیعہ صدیقی، سیدہ بتول فاطمہ، قانطہ جلیل، مرینہ اقبال، ناہیدہ بی بی، ندا ڈار اور نین عابدی۔