ایشیا کپ 2014ء کے شیڈول کا اعلان

طویل انتظار کے بعد بالآخر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2014ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان سمیت پانچ ٹیمیں براعظمی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی جو 25 فروری سے 8 مارچ تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ تین چار ماہ سے امن و امان کی بدترین صورتحال کی وجہ سے پاکستان نے وہاں کھیلنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ سری لنکا نے بھی ایشیا کپ اور اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف مکمل سیریز کے لیے اپنی سیکورٹی ٹیم بھیج رکھی ہے، جس کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر دورے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لیکن اے سی سی کا کہنا ہے کہ تمام ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے البتہ اس کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ شرکت کا معاملہ ان ممالک کی حکومتوں پر منحصر ہے۔
بہرحال، گومگو کی اس کیفیت میں شیڈول کا اعلان تو ہوچکا ہے جس کے مطابق افتتاحی مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جنوبی ڈھاکہ کے علاقے فتح اللہ میں کھیلا جائے گا لیکن سب کی نظریں 2 مارچ پر ہوں گی جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت میرپور میں ٹورنامنٹ کا اہم ترین میچ کھیلیں گے۔ ایشیا کپ کا فائنل 8 مارچ کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم، میرپور میں ہوگا۔
پاکستان نے دو سال قبل ڈھاکہ ہی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیائی اعزاز جیتا تھا۔
ایشیا کپ 2014ء: مکمل شیڈول
تاریخ | بمقام | |||
---|---|---|---|---|
25 فروری | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
فتح اللہ |
26 فروری | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
فتح اللہ |
27 فروری | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
فتح اللہ |
28 فروری | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
فتح اللہ |
یکم مارچ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
فتح اللہ |
2 مارچ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
میرپور |
3 مارچ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
میرپور |
4 مارچ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
میرپور |
5 مارچ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
میرپور |
6 مارچ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
میرپور |
8 مارچ | فائنل | میرپور |