[خلق خدا] پاکستان کی فتح پر دنیائے ٹوئٹر کا ردعمل

1 386

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ویسے ہی دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتا ہے لیکن اگر معاملہ 'سیمی فائنل نما' مقابلے کا ہو اور میچ بھی چھٹی کے دن ہو تو آخر توجہ کیوں نہ کھینچے؟ سونے پہ سہاگہ یہ کہ آج ڈھاکہ میں ہونے والا ایشیا کپ 2014ء کا پاک-بھارت مقابلہ سنسنی کی آخری حدوں تک بھی پہنچا۔ اس پر دنیائے ٹوئٹر پر سرحد کے دونوں اطراف، اور سات سمندر پار بھی، کیا ردعمل دیکھنے کو آیا، چند مزیدار ٹوئٹس ملاحظہ کیجیے جو ان تاریخی لمحات کو آپ کے لیے ایک مرتبہ پھر زندہ کردیں گی۔