[ریکارڈز] بھارت کے خلاف شاہد آفریدی کے چھکوں کی نصف سنچری

ایشیا کپ 2014ء کے اہم مقابلے میں جب شاہد آفریدی نے روی چندر آشون کو آخری اوور میں دوسرا چھکا رسید کرکے پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کی تو یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں شاہد خان کا روایتی حریف کے خلاف 50 واں چھکا تھا۔ یوں شاہد آفریدی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دو ملکوں کے خلاف پچاس یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل شاہد آفریدی کو سری لنکا کے خلاف 68 مقابلوں میں 63 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل رہا ہے اور اب بھارت کے خلاف بھی چھکوں کی نصف سنچری مکمل کرکے وہ ایک انوکھے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ شاہد نے بھارت کے خلاف اپنے کیریئر میں اب تک 66 ایک روزہ مقابلے کھیلے ہيں۔
شاہد آفریدی ایک اور ملک کے خلاف پچاس چھکے لگانے کے قریب ہیں۔ زمبابوے کے خلاف 30 مقابلوں میں انہوں نے 47 چھکے لگا رکھے ہیں اور انہیں ایک اور 'نصف سنچری' کے لیے صرف تین چھکوں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہيں اور ان کے چھکوں کی کل تعداد 325 ہے اور کوئی کھلاڑی اس دوڑ میں ان کے قریب قریب بھی نہیں۔
ذیل میں شاہد آفریدی کی ایک روزہ کرکٹ میں تمام ملکوں کے خلاف کارکردگی پیش ہے، جن میں چھکوں کی تعداد بھی بیان کی گئی ہے
ایک روزہ کرکٹ میں شاہد آفریدی کی تمام ممالک کے خلاف بیٹنگ کارکردگی
ترتیب چھکوں کی تعداد کے لحاظ سے
بمقابلہ | مقابلے | رنز | بہترین اننگز | اوسط | اسٹرائیک ریٹ | سنچریاں | نصف سنچریاں | چوکے | چھکے |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() |
68 | 1215 | 109 | 22.09 | 119.82 | 2 | 6 | 92 | 63 |
![]() |
66 | 1502 | 109 | 25.45 | 109.23 | 2 | 4 | 157 | 50 |
![]() |
30 | 762 | 85 | 31.75 | 131.15 | 0 | 6 | 50 | 47 |
![]() |
31 | 795 | 108* | 30.57 | 119.90 | 1 | 6 | 72 | 38 |
![]() |
39 | 826 | 88 | 22.32 | 120.58 | 0 | 4 | 75 | 37 |
![]() |
41 | 701 | 56* | 17.97 | 118.41 | 0 | 1 | 66 | 27 |
![]() |
40 | 625 | 76 | 18.38 | 93.42 | 0 | 4 | 58 | 20 |
![]() |
20 | 468 | 124 | 33.42 | 143.11 | 1 | 1 | 52 | 18 |
![]() |
26 | 476 | 61 | 19.83 | 92.60 | 0 | 2 | 40 | 15 |
![]() |
1 | 55 | 55* | - | 305.55 | 0 | 1 | 4 | 6 |
![]() |
5 | 68 | 31 | 17.00 | 117.24 | 0 | 0 | 7 | 4 |
![]() |
2 | 11 | 11 | 9.00 | 94.73 | 0 | 0 | 3 | 0 |
![]() |
1 | 4 | 4 | 4.00 | 66.66 | 0 | 0 | 0 | 0 |
![]() |
1 | 20 | 20 | 20.00 | 117.64 | 0 | 0 | 2 | 0 |
![]() |
2 | 6 | 6 | 6.00 | 54.54 | 0 | 0 | 0 | 0 |