ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی شکست، ٹوئٹستان کا ردعمل

1 1,031

پاکستان ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد فائنل میں اسی ٹیم کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوا جس کے خلاف ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ ہارا تھا۔ لیکن دونوں مقابلوں میں بہت زیادہ فرق رہا۔ پہلے مقابلے میں سنسنی خیز معرکہ آرائی ہوئی اور پاکستان صرف 12 رنز سے شکست کھا گیا، جبکہ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں ہونے والے فائنل میں بلے بازی چل جانے کے باوجود پاکستان سری لنکا کو زیر نہ کرسکا وجو 5 وکٹوں سے جیت کر نیا ایشیائی چیمپئن بن گیا۔

اس مقابلے کے دوران، اور بعد میں ٹوئٹر پر پاکستان اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کرکٹ شائقین نے کیا ردعمل دکھایا؟ آئیے چند ٹوئٹس میں دیکھتے ہیں جو معلوماتی بھی ہیں اور دلچسپ و مزیدار بھی۔