جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان، باسط علی سربراہ مقرر

0 1,048

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا جو سابق ٹیسٹ کھلاڑی باسط علی کی زیر قیادت کام کرے گی۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 19 کھلاڑیوں کے انتخاب کی بھی ذمہ دار ہوگی (تصویر: ICC)
جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 19 کھلاڑیوں کے انتخاب کی بھی ذمہ دار ہوگی (تصویر: ICC)

جونیئر ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ دار اس کمیٹی میں باسط علی کے ماتحت تین مزید اراکین کام کریں گے۔ ان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور فرخ زمان کے علاوہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے علی ضیاء شامل ہیں۔

باسط علی کا کہنا ہے کہ خام صلاحیت ملک کے لیے دستیاب ہوگی اور کمیٹی جونیئر سطح پر کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لائے گی جنہیں ملکی سطح پر کھیلنے کے علاوہ بیرون ملک دوروں کے موقع بھی ملیں گے۔

سابق بلے باز نے کہا کہ پاکستان 'اے' اور انڈر19 سطح کی ٹیموں کو اگر بین الاقوامی کرکٹ کا زیادہ تجربہ ہوگا تو بوقت ضرورت انہیں فوری طور پر قومی دستے میں بھی شامل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کا انتخاب بہرصورت میرٹ کی بنیاد پر کریں گے۔