وسیم اکرم کے والد چودھری محمد اکرم انتقال کر گئے

7 1,176

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے والد چودھری محمد اکرم آج صبح لاہور میں انتقال کر گئے۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ مزار قائد پر فاتحہ کر رہے ہیں (فائل فوٹو: شنیرا وسیم)۔
وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ مزار قائد پر فاتحہ کر رہے ہیں (فائل فوٹو: شنیرا وسیم)۔

چودھری محمد اکرم طویل عرصے سے بیمار تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ، تدفین و دیگر رسومات آج رات وسیم اکرم کی دبئی سے لاہور آمد کے بعد ادا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل 7 میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے ساتھ بطور معاون باؤلنگ کوچ موجود ہیں۔