فلپ ہیوز کی یاد میں #putoutyourbats

0 1,063

آسٹریلیا کے بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی یاد میں ایک انوکھی مہم کا آغاز کیا گیا جس نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے لے کر ٹوئٹر پر موجود ہر اہم کھلاڑی کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

سڈنی سے تعلق رکھنے والے ایک آئی ٹی ماہر پال ٹیلر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے مطالبہ کیا کہ اپنے بلّے (کرکٹ بیٹ) دکھا کر فلپ ہیوز کو #putoutyourbats کے ہیش ٹیگ کے ذریعے خراج تحسین پیش کریں۔ ایک ہی دن کے اندر دنیا بھر سے ہزاروں ایسی ٹوئٹس منظرعام پر آئیں جس میں پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلستان، آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کی پوری کرکٹ ٹیم کے علاوہ سچن تنڈولکر، ویوین رچرڈز اور ایڈم گلکرسٹ جیسے عظیم بلے بازوں سے ساتھی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، گلین میکس ویل اور ناتھن لیون، یہاں تک کہ گوگل آسٹریلیا نے بھی اپنے مرکزی صفحے پر فلپ ہیوز کی یاد میں رکھے بیٹ کی تصویر آویزاں کی۔

ان میں سے چند ٹوئٹس ہم ذیل میں پیش کررہے ہیں، جو بلاشبہ فلپ ہیوز کے لیے شاندار خراج تحسین ہیں۔