آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ کا اعلان کر دیا گیا

0 1,110

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ 'آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ 2011-13ء' کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ افغانستان، کینیڈا، آئرلینڈ، کینیا، نیدرلینڈز، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ 2011-13ء

نمیبیا اور متحدہ عرب امارات کا انتخاب آئی سی سی کی ڈیولپمنٹ کمیٹی نے گزشتہ ماہ کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 میں پیش کردہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا ہے جہاں انہوں نے سرفہرست چار ٹیموں میں جگہ پائی تھی۔

انٹرکانٹی نینٹل کاپ کا پہلا مرحلہ اگلے ماہ جون میں شروع ہوگا جس کی مقررہ تواریخ اور مقامات کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی انٹرکانٹی نیٹل کپ کے گزشتہ ایڈیشنز کے مقابلے میں اس مرتبہ زیادہ طویل ہے اور 28 ماہ تک جاری رہے گا۔

راؤنڈمیزبان حریف
راؤنڈ 1آئرلینڈبمقابلہنمیبیا
جون/جولائی 2011ءاسکاٹ لینڈبمقابلہنیدرلینڈز
کینیابمقابلہمتحدہ عرب امارات
کینیڈبمقابلہافغانستان
راؤنڈ 2آئرلینڈبمقابلہکینیڈا
ستمبر/اکتوبر 2011ءنمیبیابمقابلہاسکاٹ لینڈ
نیدرلینڈزبمقابلہکینیا
افغانستانبمقابلہمتحدہ عرب امارات
راؤنڈ 3افغانستانبمقابلہنیدرلینڈز
مارچ/اپریل 2012ءمتحدہ عرب اماراتبمقابلہاسکاٹ لینڈ
کینیابمقابلہآئرلینڈ
نمیبیابمقابلہکینیڈا
راؤنڈ 4آئرلینڈبمقابلہافغانستان
جون/جولائی 2012ء کینیابمقابلہنمیبیا
اسکاٹ لینڈبمقابلہکینیڈا
نیدرلینڈزبمقابلہمتحدہ عرب امارات
راؤنڈ 5کینیابمقابلہکینیڈا
مارچ/اپریل 2013ء نمیبیابمقابلہنیدرلینڈز
متحدہ عرب اماراتبمقابلہآئرلینڈ
افغانستانبمقابلہاسکاٹ لینڈ
راؤنڈ6کینیڈابمقابلہمتحدہ عرب امارات
جولائی/اگست 2013ء اسکاٹ لینڈ بمقابلہکینیا
نیدرلینڈزبمقابلہآئرلینڈ
افغانستانبمقابلہنمیبیا
راؤنڈ 7آئرلینڈبمقابلہاسکاٹ لینڈ
ستمبر/اکتوبر 2013ء افغانستانبمقابلہکینیا
کینیڈابمقابلہنیدرلینڈز
متحدہ عرب اماراتبمقابلہنمیبیا

آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ایسوسی ایٹ اراکین کا ایک اہم ٹورنامنٹ ہے جس کی کل انعامی رقم 2 لاکھ 54 ہزار امریکی ڈالرز  ہوگی۔ جن میں سے ایک لاکھ ڈالرز ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو اور 40 ہزار ڈالرز رنر اپ ٹیم کو دیے جائیں گے۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو بالترتیب 20 اور 10 ہزار ڈالرز سے نوازا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد ان ٹیموں کو طویل فارمیٹ کا عادی بنانا ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس نہیں رکھتیں۔

2004ء میں اسکاٹ لینڈ نے فائنل میں کینیڈا کو شکست دے کر آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ جیا تھا جبکہ اس کے بعد ہونے والے تینوں ایونٹس میں آئرلینڈ نے فتوحات حاصل کیں۔ جن میں 2005ء کے فائنل میں اس نے کینیا، 2006-07ء کے ایونٹ میں نمیبیا اور 2009-10ء میں افغانستان کو زیر کیا تھا۔