گال ٹیسٹ میں میزبان ٹیم حاوی، ویسٹ انڈیز کو فالو آن کا سامنا

0 1,020

گال کے میدان کی وکٹ نے تیسری دن بالکل وہ شکل اختیار کرلی ہے جو عام طور پر جنوبی ایشیاء کی وکٹیں اختیار کرتی ہیں، یعنی مکمل طور پر اسپنرز کے لیے سازگار ثابت ہورہی ہے جس کا پورا پورا فائدہ اُٹھایا رنگانا ہیراتھ نے، جن کی 6 وکٹوں کی بدولت ویسٹ اینڈیز کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔

تیسرے دن کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بالکل بھی موقع نہیں دیا اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 251 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایک وقت تھا جب  ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 132 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اور لگ یوں رہا تھا کہ شاید ویسٹ انڈیز 200 بھی نہ کرسکے، مگر جیروم ٹیلر کے  بھی نہ کرسکے، مگر جیروم ٹیلر کے قیمتی 31 اور کیمار روچ کے 34 رنز کی بدولت اسکور یہاں تک پہنچا۔

اگر سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز چاہتے تو ویسٹ انڈیز کو بلے بازی کی دعوت دینے کے بجائے لیڈ کو بڑھانے کی کوشش کرتے مگر گیند بازوں کے لیے وکٹ اس قدر سازگار ہے کہ اُنہوں نے ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کو بلے بازی کی دعوت دیکر اننگ سے میچ جیتنے کی کوشش کی۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ میں ڈیرن براوو واحد کھلاڑی تھے جو نصف سنچری تک پہنچ سکے، اُن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز مضبوط سری لنکن گیند بازی کا سامنا نہیں کرسکا۔

دوسری اننگ میں بھی ویسٹ اندیز کے 67 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں جب کہ اُسے اب بھی سری لنکا کی برتری کو ختم کرنے کے لیے 166 رنز درکار ہے۔

وکٹ جس طرح گیند بازوں کا ساتھ دے رہی ہے اُسے دیکھ کر لگتا تو نہیں کہ ویسٹ انڈیز اننگ کی شکست سے بچ سکے گی، ایسا کرنے کے لیے یقینی طور پر بلے بازوں کو ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بڑی اننگ کھیلنی ہوگی۔ کیونکہ اگر ویسٹ انڈیز کو اننگ سے شکست کا سامنا ہوا تو یہ شکست اگلے میچوں میں بھی پریشان کرے گی۔