[انفوگرافک] پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز

4 1,474

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان حال ہی میں 9 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے ہیں۔ انہوں نے انگلستان کے خلاف جاری سیریز میں ہی جاوید میانداد کا 8832 رنز کا قومی ریکارڈ توڑا تھا اور اب ان کی نظریں 10 ہزار رنز پر ہیں۔

کرک نامہ ہمیشہ قارئین کے لیے نت نئے انداز سے کرکٹ معلومات پیش کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ اس اہم موقع کو بھی ہم نے ایک انفوگرافک میں سمونے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ یہ کوشش پسند آئے گی۔ یہ انفوگرافک ہونہار ڈیزائنر سید معاذ نے تیار کیا ہے اور مکمل طور پر ان کے تخلیقی ذہن کی کاوش ہے۔

مندرجہ ذیل تصویر پر کلک کرکے آپ اس کا بڑا ورژن دیکھ سکتے ہیں۔ اور ہاں! اپنی رائے سے آگاہ کرنا مت بھولیں۔

Most-test-runs-for-Pakistan-infographic