[انفوگرافکس] پاکستان سپر لیگ حتمی اسکواڈز
پاکستان سپر لیگ 2016ء کے لیے اہم ترین مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ دو دن تک لاہور میں واقع سرگرمی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 100 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا۔ پانچ زمروں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی اب اگلے سال فروری میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں اولین پاکستانی لیگ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ کون سا کھلاڑی کس کے ہاتھ آیا؟ اس بارے میں آپ ان گرافکس کے ذریعے جان سکتے ہیں۔ یہ خوبصورت گرافکس سید معاذ نے تیار کیے ہیں، جن کی حسین کاوشیں آپ پہلے بھی کرک نامہ پر دیکھتے رہے ہیں۔