سری لنکا – ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچ کھیلیں گے

0 1,878

ویسٹ انڈیز عالمی کپ 2011ء سے قبل تین ایک روزہ مقابلوں کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گا۔ یہ سیریز گزشتہ ماہ پانچ ایک روزہ مقابلوں کی صورت میں ہونا تھی لیکن سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ سیریز ویسٹ انڈیز کو 19 فروری سے شروع ہونے والے عالمی کپ کے آغاز سے قبل تیاری اور برصغیر کی کنڈیشنز سے آ شنا ہونے کا مفید موقع فراہم کرے گی۔

یہ تینوں ایک روزہ مقابلے جن میدانوں میں ہوں گے وہاں عالمی کپ کے میچز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز 31 جنوری کو ہمبانٹوٹا میں پہلے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دیگر دو ایک روزہ مقابلے 4 اور 6 فروری کو کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوں گے۔