پہلا ایک روزہ؛ روہیت شرما کی بدولت بھارت کو فتح مل گئی

0 1,021

ناقص بلے بازی کے اجتماعی مظاہرے میں بھارت کے بلے باز غالب آگئے، روہیت شرما کی ناقابل شکست اننگ کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

روہیت شرما کو ناقابل شکست اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

کوئنز اوول، پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک سست اور کم اچھال کی حامل پچ پر رامنریش سروان اور مارلون سیموئلز کی 82 رنز کی نسبتا شراکت نے انہیں ابتدائی نقصانات کا کچھ ازالہ کرنے کا موقع دیا لیکن مڈل و لوئر آرڈر آخری اوورز میں اسکور کو مطلوبہ رفتار سے آگے نہ بڑھا سکا اور ویسٹ انڈیز مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر محض 214 رنز ہی بنا پایا۔ رامنریش سروان 56 اور مارلون سیموئلز 55 رنز کے ساتھ اہم بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ نے 3 اور پروین کمار، مناف پٹیل اور سریش رائنا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت ابتداء ہی سے مسائل کا شکار نظر آیا اور اس کے نوآموز بلے باز ایک مشکل وکٹ پر جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔ بھارت کو سب سے زبردست دھچکا اس وقت پہنچا جب 104 رنز کے اسکور پر اس کی چوتھی وکٹ گر گئی اور اب تمام تر ذمہ داری سریش رائنا اور روہیت شرما کے کاندھوں پر آپڑی۔ ان دونوں کی آمد سے قبل اوپنر شیکھر دھاون اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے۔
پانچویں وکٹ پر روہیت شرما اور سریش رائنا کی 80 رنز کی فتح گر اننگ نے میچ کا پانسہ بھارت کے حق میں پلٹ دیا اور آخر میں دو وکٹوں کا گرنا بھی ہدف کی جانب اس کی رفتار کوکم نہ کر سکا۔

روہیت شرما 68 رنز کے ساتھ ناقابل شکست اور بہترین بلے باز رہے جبکہ سریش رائنا 43 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب نے روی رامپال اور انتھونی مارٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ مارٹن کی کیریئر کی پہلی 2 وکٹیں تھیں۔ جبکہ ایک وکٹ دیوندر بشو کے ہاتھ لگی۔

روہیت شرما کو فتح گر اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیمیں اسی میدان میں 8 جنوری کو دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلیں گی۔ بھارت کو پانچ مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز بمقابلہ بھارت

پہلا ایک روزہ بین الاقوامی، کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین، ٹرینیڈاڈ

6 جون 2011ء

نتیجہ: بھارت 4 وکٹوں سے فتحیاب

مین آف دی میچ: روہیت شرما

بھارت رنز گیندیں چوکے چھکے
لینڈل سیمنز ک ہربھجن سنگھ ب پروین کمار 6 23 1 0
کرک ایڈورڈز ک کوہلی ب ہربھجن سنگھ 21 45 1 0
ڈیرین براوو ک شرما ب مناف پٹیل 4 8 1 0
رامنریش سروان ک پارتھیو پٹیل ب مناف پٹیل 56 94 5 0
مارلن سیموئلز ب رائنا 55 75 3 2
ڈیوین براوو اسٹمپ پارتھیو پٹیل ب ہربھجن سنگھ 22 20 0 1
کارلٹن با ایل بی ڈبلیو ہربھجن سنگھ 16 17 1 0
ڈیرن سیمی ایل بی ڈبلیو پروین کمار 4 5 0 0
روی رامپال ناٹ آؤٹ 9 8 1 0
دیوندر بشو ایل بی ڈبلیو رائنا 0 4 0 0
انتھونی مارٹن ناٹ آؤٹ 2 3 3 0
فاضل رنز 19(ل ب 5، و 12، ن ب 2) 19
کل رنز 50 اوورز میں  9 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز

 

بھارت باؤلنگ اوورز میڈنز رنز وکٹیں
پروین کمار 10 1 37 2
مناف پٹیل 9 1 47 2
امیت مشرا 10 1 38 0
ہربھجن سنگھ 10 0 32 3
یوسف پٹھان 2 0 16 0
سریش رائنا 6 0 23 2
ویرات کوہلی 3 1 16 0

 

ویسٹ انڈیز رنز گیندیں چوکے چھکے
پارتھیو پٹیل رن آؤٹ 13 16 0 1
شیکھر دھاون ک سمنز ب مارٹن 51 9 1 0
ویرات کوہلی ک با ب رامپال 2 41 5 0
بدری ناتھ ک با ب بشو 17 29 3 0
روہیت شرما ناٹ آؤٹ 68 7 1 1
سریش رائنا ک سیمنز ب مارٹن 43 2 0 0
یوسف پٹھان ک و ب رامپال 10 16 2 3
ہربھجن سنگھ ناٹ آؤٹ 6 16 2 3
فاضل رنز (ل ب 3، و 3، ن ب 1) 7
کل رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر، 44.5 اوورز میں 217

 

ویسٹ انڈیز باؤلنگ اوورز میڈن رنز وکٹیں
روی رامپال 10 0 58 2
انتھونی مارٹن 10 0 39 2
ڈیرن سیمی 9.5 0 52 0
دیوندر بشو 10 1 37 1
ڈیوین براوو 2 0 17 0
لینڈل سیمنز 3 0 11 0