ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، وارم اپ مقابلوں کا شیڈول جاری

0 1,048

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے لیے وارم-اپ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان 12 مارچ کو ممبئی کی ایک مقامی ٹیم کے خلاف کھیلے گا اور اس کے بعد 14 مارچ کو اسی میدان پر سری لنکا کا سامنا کرے گا۔

آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق کل 27 وارم اپ مقابلے کھیلے جائیں گے جن میں سے 17 مردوں کے اور باقی 10 خواتین کے ہوں گے۔ یہ تمام مقابلے 6 مختلف میدانوں پر ہوں گے جن میں مردوں کے مقابلے دھرم شالا، موہالی، ممبئی اور کلکتہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ خواتین اپنے میچز چنئی اور بنگلور میں کھیلیں گی۔ اعلامیہ کا کہنا ہے کہ اگر ایشیا کپ میں عمان، ہانگ کانگ یا افغانستان اپنے مقابلے جیت کر دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے تو وارم اپ مقابلوں کی تاریخوں میں تبدیلی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مقابلوں کے اوقات بھی بتا دیے ہیں۔ میگا ایونٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں پہلا مقابلہ پاکستان کے وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل اور فائنل شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔

3 مارچ

پہلا میچ: زمبابوے بقابلہ مقامی ٹیم (میدان – دھرم شالا)

دوسرا میچ: آئرلینڈ بمقابلہ ہانک کانگ (میدان – دھرم شالا)

4 مارچ

نیدرلینڈز بمقابلہ مقامی ٹیم (میدان – موہالی)

اسکاٹ لینڈ بمقابلہ عمان (میدان – موہالی)

5 مارچ

آئرلینڈ بمقابلہ زمبابوے (میدان – دھرم شالا)

بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ (میدان – دھرم شالا)

6 مارچ

اسکاٹ لینڈ بمقابلہ ہالینڈ (میدان – موہالی)

عمان بمقابلہ افغانستان (میدان – موہالی)

10 مارچ

نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا (میدان – ممبئی)

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز (میدان – ممبئی)

12 مارچ

نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلستان (میدان - ممبئی)

پاکستان بمقابلہ مقامی ٹیم (میدان - ممبئی)

13 مارچ

آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز (میدان - کلکتہ)

14 مارچ

انگلستان بمقابلہ مقامی ٹیم (میدان - ممبئی)

پاکستان بمقابلہ سری لنکا (میدان - ممبئی)

15 مارچ

جنوبی افریقہ بمقابلہ مقامی ٹیم (میدان - ممبئی)