پی ایس ایل الیون، بہترین کھلاڑی، بہترین ٹیم

1 1,971

پاکستان سپر لیگ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ جتنا آغاز شاندار تھا، اختتام اس سے کئی گنا زیادہ جاندار ثابت ہوا۔ اس میں ہر وہ عنصر شامل دکھائی دیا جو کسی بھی لیگ کی کامیابی کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ فاتح تو اسلام آباد یونائیٹڈ رہے لیکن یہ بات زبان زد عام ہے کہ دل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دراصل فائنل کھیلنے کی حقدار بھی یہی دو ٹیمیں تھیں۔ سب سے اہم بات اس لیگ کے پہلے ہی سیزن سے چند ایسے کھلاڑی مل گئے ہیں جو مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اگر ٹیم بنانے کی کوشش کی جائے تو وہ ضرور ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:

صفحہ نمبر 1 :
شرجیل خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)
  • 1. شرجیل خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)
  • 2. تمیم اقبال (پشاور زلمی)
  • 3. عمر اکمل (لاہور قلندرز)
  • 4. کیمرون ڈیلپورٹ (لاہور قلندرز)
  • 5. روی بوپارا (کراچی کنگز)
  • 6. سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
  • 7. آندرے رسل (اسلام آباد یونائیٹڈ)
  • 8. محمد نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
  • 9. وہاب ریاض (پشاور زلمی)
  • 10. محمد سمیع (اسلام آباد یونائیٹڈ)
  • 11. محمد اصغر (پشاور زلمی)
شرجیل خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)

1. شرجیل خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)


شرجیل خان پی ایس ایل سیزن 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہر میچ کھیلا۔ ابتدائی مقابلوں میں ناکامی کے بعد وہ تن تنہا مخالفین اور فتح کے درمیان ڈٹ گئے۔ شارجہ میں لاہور قلندرز کے خلاف 79 رنز کی اننگز پہلی جھلک تھی۔ اس کے بعد شرجیل مرجھائے ہوئے دکھائی دیے لیکن لیگ کے سب سے اہم مقابلے میں انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف سنچری بنائی۔ اہم مقابلے میں صرف 62 گیندوں پر 117 رنز بنا شرجیل نے ثابت کیا کہ وہ بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی ہیں۔ اسی اننگز نے ان پر قومی ٹیم کے دروازے بھی کھول دیے ہیں اور وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔