ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ اختتام؛ سیریز ٹرافی بھارت کے نام

1 1,039

ویسٹ انڈیز نے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر مہمان ٹیم کی تمام تر خوش فہمیوں کو دور کردیا۔ گزشتہ ماہ جزائر غرب الہند پہنچنے والی بھارتی ٹیم عالمی چیمپئن کی شاندار کارکردگی جاری رکھنے کی خواہش مند تھی تاہم اپنے سینئر کھلاڑیوں کی قومی کرکٹ ٹیم میں عدم دلچسپی کے باعث دورے کے آغاز ہی سے ویسٹ انڈیز جیسی کمزور ٹیم کے سامنے بھی لڑ کھڑاتی رہی۔ تین مسلسل شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم مختلف رنگ میں نظر آئی اور اس نے پچھلی سیریز میں پاکستان کی طرح بھارت کو بھی آخری دو میچوں میں شکست دے کر اپنے عزم کا ثبوت دیا۔

رامنریش سروان اور ڈیرن براوو نے 103 رنز کی زبردست شراکت داری قائم کی

سیریز کے آخری میچ سے قبل ٹاس ویسٹ انڈین کمپتان ڈیرن سیمی نے جیتا اور میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ابتدائی اوورز میں ان کا یہ فیصلہ بڑا سازگار معلوم ہوا۔ ویسٹ انڈین گیند بازوں نے 16 ویں اوور میں 3 بھارتی کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا دیا کہ جب بھارت کا اسکور 79 رنز ہی تھا۔ اس موقع پر ویرات کوہلی اور ان فارم روہیت شرما نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے سنبھل کر بلے بازی کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 94 رنز بنائے جبکہ رہیت شرما نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 57 رنز کی اننگ کھیلی۔ 189 رنز پر روہیت شرما رن آؤٹ ہوئے تو بھارتی بیٹنگ لائن پھر لڑ کھڑا گئی۔ اور اگلی تمام 6 وکٹیں صرف 62 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ یوں بھارتی ٹیم 47.3 میں 251 رنز بنا سکی۔

جواب میں ویسٹ انڈیز بلے بازی کا آغاز بھی زیادہ پر اعتماد نہ ہوا۔ دونوں اوپنرز محض 53 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیز کا تمام دارومدار رامنریش سروان اور ڈیرن براوو پر آگیا۔ دونوں بلے بازوں نے ذمہ داری انداز سے کھیلتے ہوئے ہدف کا تعاقب جاری رکھا اور تیسرے وکٹ کی شراکت میں 103 رنز کا اہم اضافہ کیا۔ 156 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کو زبردست دھچکا لگا جب رامنریش سروان 75 کے انفرادی اسکور پر زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر ڈیرن براوو نے اپنی شاندار بلے بازی جاری رکھتے ہوئے 86 رنز کی اننگ تراشی۔ باقی کا کام مارلن سیمیولز اور کیرون پولارڈ نے کردیا۔ یوں ویسٹ انڈیز نے سیریز کے آخری میچ میں 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

میچ کے اختتام پر آندرے رسل کو چار بھارتی کھلاڑی ٹھکانے لگانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت کی جانب سے سیریز کے سب سے کامیاب بلے باز روہیت شرما کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ 5 میچوں پر مشتمل سیریز بھارت کے پہلے ہی جیت چکا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی اس فتح کے بعد سیریز کا نتیجہ 3-2 رہا۔

ویسٹ انڈیز بمقابلہ بھارت

پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی، سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا

16 جون 2011ء

نتیجہ: ویسٹ انڈیز 7 وکٹوں سے فتحیاب

مین آف دی میچ: آندرے رسل
مین آف دی سیریز: روہیت شرما

بھارت رنز گیندیں چوکے چھکے
شیکھر دھاوان ک رامنریش سروان ب کیمار روش 11 26 1 0
پارتھیو پٹیل ک اینتھونی مارٹن ب آندرے رسل 6 11 0 0
ویرات کوہلی رن آؤٹ ( کارلٹن با / رامنریش سروا) 94 104 10 0
منوج تیواری ک کارلٹن با ب کیرون پولارڈ 22 22 1 1
روہیت شرما ب اینتھونی مارٹن 57 72 2 1
سریش رائنا ک ایڈرین باراتھ ب کیرون پولارڈ 0 4 0 0
یوسف پٹھان ک کارلٹن با ب آندرے رسل 30 29 2 1
روی چندرن آشون ناٹ آؤٹ 8 7 1 0
امیت مشرا ب آندرے رسل 0 1 0 0
ونے کمار ک کارلٹن با ب کیمار روش 2 8 0 0
ایشانت شرما ب آندرے رسل 0 2 0 0
فاضل رنز (لیگ بائی 1، وائڈ 19، نوبال 1)
کل رنز 47.3 اوورز؛ تمام کھلاڑی آؤٹ 251 رنز

 

ویسٹ انڈیز باؤلنگ اوورز میڈن رنز وکٹیں
کیمار روش 10 0 52 2
ڈیرن سیمی 6 0 48 0
آندرے رسل 8٫3 0 35 4
کیون پولارڈ 8 0 39 2
اینتھونی مارٹن 10 1 39 1
لینڈل سیمنز 5 0 37 0

 

ویسٹ انڈیز (ہدف 252 رنز؛ 50 اوورز) رنز گیندیں چوکے چھکے
لینڈل سیمنز ک امیت مشرا ب ونے کمار 6 16 0 0
ایڈرین باراتھ ایل بی ڈبلیو امیت مشرا 17 46 1 0
رامنریش سروان ریٹائرڈ ہرٹ (زخمی) 75 94 5 1
ڈیرن براوو اسٹمپ پارتھیو پٹیل 86 99 3 6
مارلن سمیوئلز ناٹ آؤٹ 28 25 3 0
کیون پولارڈ ناٹ آؤٹ 24 13 3 1
فاضل رنز (لیگ بائیز 9، وائڈ 9، نوبال 1) 19
کل رنز 48٫4 اوورز؛ 3 وکٹ 255 رنز

 

بھارت باؤلنگ اوورز میڈنز رنز وکٹیں
ونے کمار 9 2 46 1
ایشانت شرما 9٫4 0 49 0
امیت مشرا 10 1 46 2
روی چندرن آشون 10 1 50 0
سریش رائنا 6 0 35 0
یوسف پٹھان 1 0 7 0
ویرات کوہلی 3 0 13 0

 

بھارتی کھلاڑی سیریز ٹرافی کے ہمراہ