فیصل بینک سپر8 ٹی ٹوئنٹی: دستوں کا اعلان

3 1,029

24 جون سے یکم جولائی تک جاری رہنے والے فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹونٹی 2010-11ء میں شامل تمام ٹیموں کے دستوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، عمر گل، عبدالرزاق، سعید اجمل، وہاب ریاض، جنید خان اور رانا نوید الحسن کی ممکنہ غیر موجودگی پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے افسوس ناک ہوسکتی ہے۔ تاہم دیگر کئی معروف اور بین الاقوامی کھلاڑی اس رنگا رنگ ایونٹ میں حصہ لیتے نظر آئیں گے جن میں مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمران نذیر، محمد یوسف، اکمل برادران، احمد شہزاد، اسد شفیق اور محمد سمیع شامل ہیں۔

8 ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:

ملتان ٹائیگرز: احمد رضا، انصار جاوید، تیمور احمد، ذالفقار بابر، رمیز عالم، زیشان اشرف، زین عباس، عبدالرؤف، علی معظم، گلریز صدف، محمد زاہد، محمد عرفان، نوید یاسین اور یاسر عرفات۔

اسلام آباد لیپرڈز: افتخار انجم، امیر خان، آفاق رحیم، راحیل مجید، زوہیب احمد، ذیشان مشتاق، سعد الطاف، شان مسعود، عماد وسیم، عمر گل، عمیر خان، نصراللہ خان، نعمان مسعود اور نعیم انجم۔

راولپنڈی ریمز: اویس ضیا، جمال انور، حماد اعظم، رضا حسن، زاہد منصور، سمیع اللہ، سہیل تنویر، صدف حسین، طیب ریاض، عدنان مفتی، عمر امین، محمد رمیز، مزمل نظام اور نوید ملک۔

لاہور لائنز: احمد شہزاد، احمد ڈار، اعزاز چیمہ، سعد نسیم، شبیر احمد، عابد علی، عثمان صلاح الدین، عماد علی، عمر اکمل، کامران اکمل، محمد وحید، محمد یوسف، ناصر جمشید اور وقاص اسلم۔

کراچی ڈولفنز: اسد شفیق، تنویر احمد، خالد لطیف، رمیز راجا، رمیز عزیز، سرفراز احمد، سہیل خان، شاہد آفریدی، شاہزیب حسن، طارق ہارون، فضل سبحان، فواد عالم، محمد سمیع اور مصباح خان۔

فیصل آباد وولفز: آصف حسین، خرم شہزاد، ذیشان آصف، سعید اجمل، سمیع اللہ، علی وقاص، فرخ شہزاد، فیصل یاسین، محمد آصف، محمد حفیظ، محمد سلمان، مصباح الحق، نصیر اکرم اور نوید لطیف۔

حیدرآباد ہاکس: ایاز جمالی، جمشید بیگ، راجا سلیمان، زاہد محمود، شاہد قمبرانی، شرجیل خان، عظیم گھمن، عقیل انجم، غلام یاسین، فرحان ایوب، فیصل اطہر، میر علی، ناصر اویس اور نعمان علی۔

سیالکوٹ اسٹالینز: حارث سہیل، سرمد انور، شاہد یوسف، شعیب ملک، شکیل انصار، عبدالرحمن، عدیل ملک، علی بھٹہ، علی خان، عمران نذیر، فیصل نوید، قیصر عباس، منصور امجد اور نوید الحسن۔