انگلستان کے 'پاکستانی'

0 1,209

کہنے کو تو پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے لیکن کرکٹ میں عوام کی دلچسپی اور جوش و خروش دیکھیں تو یہی سمجھ آتی ہے کہ چاہے کاغذات میں قومی کھیل ہاکی ہی ہو لیکن عوامی کھیل کرکٹ ہی ہے۔ پاکستان کے گلی کوچوں سے نکلنے والے کھلاڑیوں نے نہ صرف وطن عزیز کو بلکہ دنیائے کرکٹ کو بھی کئی مایہ ناز کھلاڑی دیے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ہوں یا آسٹریلیا کے فواد احمد، یہ وہ کھلاڑی ہیں جو خالصتاً پاکستانی کرکٹ کلچر میں پلے بڑھے اور آج ایک بہت بڑے مقام پر موجود ہیں۔

اس وقت پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم انگلستان کے دورے پر ہے، جو اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انگلستان اور پاکستان کا باہمی تعلقات نوآبادیاتی دور سے ہے کہ جب غیر منقسم ہندوستان عظیم برطانوی سلطنت کا حصہ تھا۔ آقا و غلام کا یہ باہمی تعلق ایک صدی تک قائم رہا یہاں تک کہ ہندوستان اس غلامی سے نکل گیا اور پاکستان و بھارت کی دو ریاستیں یہاں وجود میں آئیں۔ بدلتے وقت کے ساتھ یہ باہمی تعلق مختلف روپ اختیار کرتا گیا۔ پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کا پہلا بڑا مسکن وہی برطانیہ تھا جو کبھی ان کا حاکم تھا۔ آج لاکھوں پاکستانی اس ملک میں رہتے ہیں اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں نمائندگی رکھتے ہیں جن میں کرکٹ بھی شامل ہے۔ آئیے آپ کو پانچ ایسے پاکستانی نژاد کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں جو انگلستان کی قومی کرکٹ ٹیم تک پہنچے اور ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

صفحہ نمبر 1 :
عادل رشید
  • 1. عادل رشید
  • 2. معین علی
  • 3. اویس شاہ
  • 4. ساجد محمود
  • 5. عثمان افضال

1. عادل رشید

آغاز کرتے ہیں عادل رشید سے جو پہلی بار 2009ء میں انگلستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 5 جون 2009ء کو نیدرلینڈز کے خلاف ٹی20 میچ سے کیا، جبکہ پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی اسی سال آئرلینڈ کے خلاف 27 اگست کو کھیلا۔ تاہم انہیں ٹیسٹ کے لیے خاصا طویل انتظار کرنا پڑا، یہاں تک کہ اکتوبر 2015ء میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہیں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں عادل نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے شائقین کو اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ عادل ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ایک روزہ مقابلوں میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 69، جبکہ ٹیسٹ میں 61 رنز ہے۔ یوں تو عادل یارکشائر میں پیدا ہوئے ہیں، لیکن ان کے گھرانے کا اصل تعلق میرپور سے ہے۔ ان کا خاندان 1967ء میں آزاد کشمیر سے ہجرت کرکے انگلستان منتقل ہوا تھا۔

تبصرہ کیجیے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا