مجھے اب بھی ہربھجن سنگھ کے خواب آتے ہیں، رکی پونٹنگ

0 1,029

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اب بھی بھارتی اسپنر، ہربھجن سنگھ کے خواب آتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے 41 سالہ پونٹنگ نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے ان کے لیے سب سے بڑا سزا ہربھجن ہوا کرتے تھے۔ دنیا بھر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پونٹنگ بھارتی سرزمین پر 14 ٹیسٹ میچوں میں صرف 662 رنز بناسکے تھے۔

2001ء میں بارڈر-گاوسکر ٹرافی آسٹریلیا کے لیے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔اس سیریز کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کی پانچ اننگز میں رکی پونٹنگ نے صرف 22 رنز بنائے تھے اور پانچوں اننگز میں ہربھجن کا شکار بنے تھے۔ ہربھجن نے تین میچوں میں 32 وکٹیں لی تھیں۔ سیریز کا تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہربھجن قہر بن کر آسٹریلوی بلے بازوں پر نازل ہوئے تھے۔ انھوں نے پہلی اننگز میں سات اور دوسری اننگز میں آٹھ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔ یہ ہربھجن کے کیریئر کی بہترین بالنگ تھی۔

harbhajan-singh-ricky-ponting