فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی: ڈولفنز کا فاتحانہ آغاز؛ ریمز کو شکست
فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں کراچی ڈولفنز نے راولپنڈی ریمز کی ٹیم کو شکست دے دی. معروف آل راؤنڈری اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بغیر میدان میں اترنے والی ڈولفنز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 145 رنز بنائے جس کے جواب میں ریمز کی پوری ٹیم 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. ریمز کی جانب سے عمر امین نے ناقابل شکست نصف سنچری داغی لیکن اس کے باوجود وہ ٹیم کو 9 رنز کی شکست سے نہ بچا سکے.
میچ سے قبل ٹاس کراچی ڈولفنز کے کپتان محمد سمیع نے جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کو ترجیح دی. ڈولفنز کو پہلا نقصان 6 کے مجموعی اسکور پر ہوا تاہم اس کے بعد اوپنر شاہ زیب حسن (35) اور رمیز راجہ (29) نے اسکور کر تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا. 69 پر ڈولفنز کی دوسری وکٹ گری جس کے بعد آنے والے تمام کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کی روایتی جلد بازی میں نظر آئے. ایک جانب تیز کھیلنے کی کوششوں میں وکٹیں گرتی رہیں تاہم دوسری جانب وکٹ کیپر سرفراز احمد (25) نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا. انہوں نے نسبتاَ سست مگر جم کر بلے بازی کی اور مجموعی اسکور کو 145 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا. راولپنڈی ریمز کی جانب سے سمیع اللہ سب سے کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں.
جواب میں ریمز کا آغاز مایوس کن رہا اور انہوں نے اپنی پہلی وکٹ 1 کے مجموعی اسکور پر گنوادی. بعد ازاں نوید ملک (20) اور پھر عمر امین نے اسکور کے تعاقب کی بھرپور کوشش کی تاہم ایک اینڈ سے مسلسل وکٹیں گرنے کے باعث ان کی کوششیں بار آور ثابت نہ ہوسکیں. عمر امین نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 45 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 7 دلکش چوکے بھی شامل تھے. راولپنڈی کے کپتان سہیل تنویر اور نوجوان حماد اعظم سے بہت توقعات وابستہ تھیں لیکن دونوں کھلاڑی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کرے بغیر ہی پویلین سدھار گئے. یوں راولپنڈی ریمز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی.
ڈولفنز کی جانب سےاعظم حسین نے 3 ریمز شکار کیے. انہیں ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا. اس میچ میں عدنان مفتی، سمیع اللہ اور زاہد منصور نے راولپنڈی ریمز جبکہ رمیز راجہ نے کراچی ڈولفنز کی جانب سے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا. کراچی ڈولفنز کا اگلا مقابلہ ملتان ٹائیگرز سے 26 جون کو ہوگا جبکہ اسی روز فیصل آباد وولفز کی ٹیم راولپنڈی ریمز سے ٹکرانے کے لیے میدان میں اترے گی.
کراچی ڈولفنز بمقابلہ راولپنڈی ریمز
(24 جون 2011ء)
نتیجہ: کراچی ڈولفنز 9 رنز سے کامیاب
پوائنٹس: کراچی ڈولفنز: 2؛ راولپنڈی ریمز: 0
کراچی ڈولفنز | رنز | گیندیں | چوکے | چھکے | |
---|---|---|---|---|---|
شاہ زیب حسن | ایل بی ڈبلیو سمیع اللہ | 35 | 28 | 6 | 0 |
خالد لطیف | رن آؤٹ (زاہد منصور) | 1 | 5 | 0 | 0 |
رمیز راجہ (۲( | ک سمیع اللہ ب حماد اعظم | 29 | 20 | 3 | 2 |
اسد شفیق | ک سمیع اللہ ب زاہد منصور | 10 | 11 | 1 | 0 |
فواد عالم | ک محمد رمیز ب سمیع اللہ | 17 | 13 | 2 | 0 |
سرفراز احمد | ناٹ آؤٹ | 25 | 27 | 1 | 0 |
طارق ہارون | ک نوید ملک ب سہیل تنویر | 7 | 8 | 0 | 0 |
محمد سمیع | رن آؤٹ (رضا ہارو) | 2 | 2 | 0 | 0 |
تنویر احمد | ناٹ آؤٹ | 7 | 7 | 1 | 0 |
فاضل رنز | (5 بائے؛ 4 لیگ بائے؛ 1 وائڈ؛ 2 نوبالز) | 12 | |||
مجموعہ | 20 اوورز؛ 7 کھلاڑی آؤٹ | 145 |
رالپنڈی ریمز | اوورز | میڈن | رنز | وکٹ |
---|---|---|---|---|
سہیل تنویر | 4 | 0 | 24 | 1 |
محمد رمیز | 4 | 0 | 26 | 0 |
رضا ہارون | 4 | 0 | 29 | 0 |
سمیع اللہ | 4 | 0 | 23 | 2 |
حماد اعظم | 2 | 0 | 17 | 1 |
اویس ضیا | 1 | 0 | 9 | 0 |
زاہد منصور | 1 | 0 | 8 | 1 |
راولپنڈی ریمز | رنز | گیندیں | چوکے | چھکے | |
---|---|---|---|---|---|
اویس ضیا | ک سرفراز احمد ب تنویر احمد | 0 | 2 | 0 | 0 |
نوید ملک | ک رمیز راجا ب تنویر احمد | 20 | 9 | 2 | 2 |
جمال انور | ک رمیز راجا ب طارق ہارون | 6 | 11 | 0 | 0 |
عمر امین | ناٹ آؤٹ | 54 | 45 | 7 | 0 |
عدنان مفتی | رن آؤٹ (حارث ایاز) | 14 | 14 | 2 | 0 |
حماد اعظم | ایل بی ڈبلیو طارق ہارون | 0 | 3 | 0 | 0 |
سہیل تنویر | ک طارق ہارون ب حارث ایاز | 14 | 21 | 1 | 0 |
زاہد منصور | ک فواد عالم ب اعظم حسین | 1 | 2 | 0 | 0 |
محمد رمیز | ک رمیز راجا ب حارث ایاز | 1 | 4 | 0 | 0 |
سمیع اللہ | اسٹمپ سرفراز احمد ب اعظم حسین | 4 | 8 | 0 | 0 |
رضا حسن | ک اسد شفیق ب اعظم حسین | 5 | 3 | 1 | 0 |
فاضل رنز | (لیگ بائے 7؛ وائڈ 6؛ نوبالز 4) | 17 | |||
مجموعہ | 20 اوورز؛ تمام کھلاڑی آؤٹ | 136 |
کراچی ڈولفنز | اوورز | میڈن | رنز | وکٹ |
---|---|---|---|---|
تنویر احمد | 4 | 0 | 27 | 2 |
محمد سمیع | 4 | 0 | 31 | 0 |
طارق ہارون | 4 | 0 | 18 | 2 |
حارث ایاز | 4 | 0 | 15 | 2 |
اعظم حسین | 4 | 0 | 38 | 3 |