فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی: ٹائیگرز کے ہاتھوں ڈولفنز کو اپ سیٹ شکست

1 1,035

فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی 2011ء گروپ بی میں شامل ملتان ٹائیگرز نے زبردست مقابلے کے بعد کراچی ڈولفنز کو پسپا کردیا. گزشتہ میچ میں وولفز کے ہاتھوں شکست سے سبق سیکھتے ہوئے ٹائیگرز ایک بھر پور گیم پلان کے تحت کھیلتے ہوئے نظر آئے. اور اسی پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کردیا. ٹائیگرز کی فتح میں زین عباس کی شاندار اننگ کے ساتھ ذوالفقار بابر اور محمد عرفان کی خطرناک گیند بازی کلیدی کردار نے ادا کیا.

ٹاس جیتنے کے بعد ملتان کی ٹیم نے پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جسے اوپنر بلے بازوں یاسر عرفات (16) اور زین عباس نے درست ثابت کردکھایا. خصوصاَ زین عباس نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈولفنز کے گیند بازوں پر تابڑ توڑ حملہ کیے. 49 پر پہلے اوپنر کی پویلین واپسی کے بعد گلریز صدف (20) میدان میں آئے. انہوں نے زین عباس کا بھرپور ساتھ دیا تاہم 93 کے اسکور پر وہ بھی پویلین سدھار گئے. ایک جانب ٹائیگرز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تو دوسری جانب زین عباس نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا. انہوں نے 65 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر 161 کا قابل دفاع مجموعہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا. ڈولفنز کی جانب سے سہیل خان اور حارث ریاض مقررہ اوورز میں دو، دو وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب گیند باز رہے.

کراچی ڈولفنز کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے ہدف کچھ زیادہ بڑا محسوس نہیں ہورہا تھا تاہم 11 کے مجموعہ پر پہلی وکٹ گرنے سے ہی ڈولفنز کی پریشانی کا آغاز ہوگیا. اس موقع پر اوپنر خالد لطیف اور رمیز راجہ (40) نے ذمہ دارانہ انداز سے بلے بازی کی اور اسکور کو 96 تک پہنچا دیا. رمیز راجہ کے بعد ڈولفنز کو تیسرا نقصان خالد لطیف کی صورت میں ہوا جنہوں نے 50 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے. اس کے بعد تمام تر ذمہ داری اسد شفیق (10) اور فواد عالم (19) پر آگئی تاہم یہ دونوں کھلاڑی بھی زیادہ دیر ٹائیگرز کا مقابلہ نہیں کرسکے. ڈولفنز کے تابوت میں آخری کیل ٹائیگر گیند باز ذوالفقار بابر کے اوور میں ٹھونکی گئی جنہوں نے اننگ کے 19 ویں اوور میں مسلسل تین وکٹیں حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی. بعد میں آنے بلے بازوں نے ہدف ک تعاقب کی کوشش نہ کی اور مقررہ اوورز میں محض 147 رنز پر ہی اکتفا کیا. ٹائیگرز کی جانب سے ذولفقار بابر نے چار جبکہ محمد عرفان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

بلے بازی میں زبردست اننگ کھیلنے والے زین عباس اور گیند بازی میں جادو دکھانے والے زین عباس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا. اس میچ کی دلچسپ بات یہ کہ کراچی ڈولفنز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے تینوں کھلاڑی بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ہیں.

اسی ٹورنامنٹ کے گزشتہ سیزن میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ڈولفنز کی ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست نے ٹورنامنٹ میں مزید دلچسپی پیدا کردی ہے. ڈولفنز کے دستے میں شامل شاہد آفریدی اس وقت ملک کو چھوڑ کر غیر ملکی لیگز میں حصہ لے رہے ہیں جس کا خمیازہ ڈولفنز کو بھگتنا پڑ رہا ہے. کراچی ڈولفنز اپنا اگلا مقابلہ 28 جون کو میزبان شہر کی ٹیم فیصل آباد وولفز جبکہ ملتان ٹائیگرز کی ٹیم راولپنڈی ریمز کے مدمقابل آئے گی.

ملتان ٹائیگرز بمقابلہ کراچی ڈولفنز
(26 جون 2011ء)
نتیجہ: ملتان ٹائیگرز 14 رنز سے فتحیاب
پوائنٹس: ملتان ٹائیگرز: 2؛ کراچی ڈولفنز: 0

ملتان ٹائیگرز رنز گیندیں چوکے چھکے
یاسر عرفات ک محمد سمیع ب سہیل خان 16 15 2 0
زین عباس ب سہیل خان 85 65 10 3
گلریز صدف ب حارث ایاز 20 12 2 1
نوید یاسین ایل بی ڈبلیو اعظم حسین 5 6 1 0
تیمور احمد ک اسد شفیق ب حارث ایاز 8 9 0 1
زیشان اشرف رن آؤٹ (خالد لطیف) 10 7 1 0
عبدالرؤف ناٹ آؤٹ 7 8 0 0
فاضل رنز (3 لیگ بائے؛ 3 وائڈز؛ 4 نوبالز) 10
مجموعہ 20 اوورز؛ 6 کھلاڑی آؤٹ 161
کراچی ڈولفنز اوورز میڈن رنز وکٹ
تنویر احمد 4 0 36 0
سہیل خان 4 0 32 2
حارث ایاز 4 0 25 2
اعظم حسین 4 0 33 1
محمد سمیع 4 0 32 0
کراچی ڈولفنز رنز گیندیں چوکے چھکے
شاہ زیب حسن ک ذوالفقار بابر ب محمد عرفان 7 3 0 1
خالد لطیف ک یاسر عرفات ب ذوالفقار بابر 51 50 5 1
رمیز راجہ ب احمد رضا 40 33 5 1
اسد شفیق ک تیمور احمد ب ذوالفقار بابر 10 16 0 0
فواد عالم ک ذوالفقار بابر ب محمد عرفان 19 8 1 2
تنویر احمد اسٹمپ گلریز صدف ب ذوالفقار بابر 1 2 0 0
محمد سمیع ک محمد عرفان ب ذوالفقار بابر 0 1 0 0
سہیل خان ناٹ آؤٹ 0 2 0 0
سرفراز احمد رن آؤٹ (ذوالفقار بابر) 8 3 0 1
حارث ایاز ب محمد عرفان 0 2 0 0
اعظم حسین ناٹ آؤٹ 1 1 0 0
فاضل رنز (3 لیگ بائے؛ 5 وائڈزل 2 نوبالز) 10
مجموعہ 20 اوورز؛ 9 کھلاڑی آؤٹ 147
ملتان ٹائیگرز اوورز میڈن رنز وکٹ
عبدالرؤف 2 0 25 0
محمد عرفان 4 0 24 3
علی معزم 4 0 37 0
ذوالفقار بابر 4 0 18 4
احمد رضا 4 0 15 1
نوید یاسین 2 0 25 0