فلپ ہیوز کی یاد میں

0 1,068

آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹیسٹ کا چوتھا روز ہے، اور یہ کوئی عام دن نہیں۔ آج فلپ ہیوز کی برسی ہے، جو 27 نومبر 2014ء کو چل بسے تھے، ایک قاتل باؤنسر کھانے کے چند روز بعد۔ اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑی کو یاد کرتے ہوئے آسٹریلیا کے تمام کھلاڑی ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔

فلپ ہیوز کو یہ مہلک چوٹ اپنی 26 ویں سالگرہ سے صرف پانچ دن قبل 25 نومبر 2014ء کو شیفیلڈ شیلڈ کے ایک مقابلے کے دوران پہنچی تھی جب وہ حریف باؤلر شان ایبٹ کا ایک باؤنسر کھیلنے میں ناکام ہوئے اور گیند ان کے سر کے نچلے حصے میں کان کے پیچھے جا لگی۔ چند لمحے کھڑے رہنے کے بعد وہ دھڑام سے نیچے گرے اور دو دن بعد سڈنی کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔ اس دوران ایک مرتبہ بھی انہیں ہوش نہیں آیا اور اسی عالم میں جان دے دی۔

اسے حالیہ تاریخ میں کرکٹ میدان میں پیش آنے والا سب سے افسوسناک واقعہ سمجھا جاتا ہے جس نے صرف آسٹریلیا ہی نہیں دنیا بھر کے کرکٹرز کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

آج آسٹریلیا ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے فلپ ہیوز کو شاندار خراج تحسین دے سکتا ہے۔

Phillip-Hughes-death-anniversary