آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز؛ پاکستانی دستے کا اعلان

0 1,053

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے باہمی مشاورت کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے قومی دستے کا اعلان کر دیا جس کی منظوری چیئرمین پی سی بی نے دے دی۔ جس میں اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

عمومی تاثر یہی دیا جاتا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر لیگ میچز میں بہتر کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے لئے ترجیح دی جاتی ہے مگر کامران اکمل اور جنید خان کی عدم انتخاب سے یہ بات غلط ثابت ہو گئی کیونکہ کامران نے حالیہ ڈومیسٹک میچوں میں بہترین بلے بازی کی تھی جبکہ جنید خان نے بنگلہ پریمئر لیگ میں بیس وکٹیں حاصل کر کے صلاحیت ثابت کر دی تھی۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ دستے کے دو اہم گیندباز یاسرشاہ اور سہیل خان بھی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے، ان کی جگہ طویل القامت محمدعرفان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یعنی اس مرتبہ قومی ٹیم کے تینوں تیز گیند باز محمدعامر، وہاب ریاض اور محمدعرفان بائیں ہاتھ سے باولنگ کروانے والے ہیں۔ اگر یہ باقائدہ حکمت عملی کے تحت ہے تو دیکھتے ہیں یہ کتنی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

13 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کے لیے اعلان کردہ پاکستانی دستے میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:

اظہر علی (کپتان)، سرفراز احمد، شرجیل خان، بابر اعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، محمد عرفان اور راحت علی

sarfaraz-ahmed-azhar-ali-pakistan