علیم ڈار کا نیا عالمی ریکارڈ

0 1,182

کرکٹ سے وابستہ ایک اہم شعبہ امپائرنگ ہے اور اس شعبے میں پاکستان کے علیم ڈار کا نام عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔ ان کی اعلی کارکردگی کا ثبوت ہے کہ انہیں 2009 سے 2011 تک مسلسل تین مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے بہترین امپائر کا اعزاز حاصل ہوا۔

پاکستان کے اس عظیم سپوت علیم ڈر نے بین الاقوامی امپائرنگ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے اور اب وہ سب سے زیادہ 332 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لینے والے امپائر بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انہوں نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔ علیم ڈار نے اپنے امپائرنگ کے کیریئر میں اب تک 109 ٹیسٹ، 182 ون ڈے اور 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں فرائض انجام دئیے ہیں۔ جبکہ فیلڈ امپائرنگ کے علاوہ 73 مقابلوں میں تھرڈ امپائر یعنی ٹی وی امپائر کی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔

علیم ڈار سے پہلے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کے پاس تھا۔ انہوں نے 331 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے بھی سال 2011 میں علیم ڈار کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔

سب سے میچز میں امپائرنگ کرنے والوں پانچ امپائر

نام ملک کل مقابلے
علیم ڈار پاکستان 332
روڈی کرٹزن جنوبی افریقہ 331
اسٹیو بکنر ویسٹ انڈیز 309
بلی باؤڈن نیوزی لینڈ 308
سائمن ٹوفل آسٹریلیا 282

aleem-dar-umpire