پاکستان سپر لیگ: پہلے سیزن کے یادگار لمحات

0 1,336

پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہونے والا ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ بدترین دورۂ آسٹریلیا کے بعد ہو رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا سیزن بہت زیادہ توقعات اور امیدوں کے ساتھ 9 فروری کو متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور متوقع طور پر ایک ماہ بعد لاہور میں اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ سپر لیگ سے وابستہ امیدیں اس لیے بھی زیادہ ہیں کیونکہ پہلا سیزن بہت زیادہ کامیاب رہا تھا اور پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے تھے۔ آج ہم اسی سیزن کے چند یادگار لمحات اپنے قارئین کو یاد کروا رہے ہیں کہ جنہوں نے اسے پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ بنایا۔

صفحہ نمبر 1 :
محمد عامر کی یادگار ہیٹ ٹرک
  • 1. محمد عامر کی یادگار ہیٹ ٹرک
  • 2. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی غیر متوقع فتوحات
  • 3. محمد نبی کی فاتحانہ اننگز
  • 4. اسلام آباد یونائیٹڈ کی سست مگر کامیاب چال
  • 5. مصباح الحق کا یادگار وننگ شاٹ
  • 6. پاکستان سپر لیگ 2017ء میں کیا ہوگا؟

1. محمد عامر کی یادگار ہیٹ ٹرک

پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پہلے ہی کراچی اور لاہور کی دیرینہ رقابت جنم لے چکی تھی۔ اسی وجہ سے جب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پہلے مقابلے میں آمنے سامنے آئے تو ملک کے دونوں بڑے شہروں سمیت ہر کرکٹ شائق کی نگاہیں ٹیلی وژن اسکرین پر جم گئیں۔ پھر افتتاحی میچ میں محمد عامر کی یادگار ہیٹ ٹرک نے کراچی کو فاتح بنا دیا اور لاہور کے حوصلے ایسے پست کیے کہ وہ آخر تک سر نہیں اٹھا سکا۔ عامر نے مسلسل تین گیندوں پر ڈیوین براوو، زوہیب خان اور کیون کوپر کو آؤٹ کیا اور پی ایس ایل تاریخ کی پہلی، اب تک کی آخری، ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ لاہور قلندرز صرف 125 رنز تک ہی محدود رہے اور یوں کراچی کو باآسانی مقابلے جیتنے کا موقع دیا۔