بلائنڈ کرکٹ: ٹی ٹونٹی کے عالمی کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح

0 1,090

ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کے عالمی کپ میں شاہین دستے کی اونچی پرواز کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل چار میچوں میں فتحیاب رہنے والا پاکستانی دستہ ٹائٹل کے لئے موسٹ فیورٹ بن کر سامنے آگیا ہے۔

سری فورٹ کرکٹ گراؤنڈ نیو دہلی میں پاکستان کا چھوتھا مقابلہ سری لنکا کے ساتھ ہوا۔ لنکن ٹائیگرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ یہ رنز محدود ترین طرز کی کرکٹ میں کافی معقول سمجھے جاتے ہیں مگر گرین شرٹس نے مقررہ ہدف صرف 17.2 اوورز میں ہی مکمل کر کے سب کو حیران کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن پاکستان ٹیم نے روائتی حریف بھارت کو 7 وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ یہ جیت اس لحاظ سے بہت اہمیت کی حامل تھی کیونکہ ایک تو مقابلہ میزبان دستے سے اور دوسرا 205 رنز جتنے بڑے ہدف کو مہمان دستے نے صرف 3 وکٹوں پر 15.3 اوورز میں مکمل کر دکھایا۔

اس سے پہلے پاکستان کے بلائنڈ دستے نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے رکھی ہے اب گرین کیپ اپنا پانچواں میچ کل نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

T20+World+Cup+Blind