والد کی علالت، شاہد آفریدی کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ کر وطن روانہ

1 1,057

پاکستان کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی کے والد ایک مرتبہ پھر شدید علیل ہو گئے ہیں اور انتہائی نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی کی شائقین سے دعا کی درخواست

شاہد آفریدی کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ صاحبزادہ فضل الرحمن دل کو دل کا شدید دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں کراچی کے معروف آغا خان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

والد گرامی کی طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث شاہد آفریدی انگلستان میں کاؤنٹی کرکٹ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آ رہے ہیں۔ وہ ہمپشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے تھے۔ وہ بذریعہ دبئی آج شب کراچی واپس پہنچیں گے۔

شاہد خان آفریدی نے تمام مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔

اچانک وطن واپسی کے باعث شاہد آفریدی انگلستان میں جاری فرینڈز لائف ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے مزید مقابلے نہیں کھیل پائیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کے والد ماہ مئی میں علاج کے لیے امریکہ گئے تھے اور انہی کی عیادت کی خاطر شاہد نے دورۂ آئرلینڈ سے معذرت کر لی تھی۔