محمد نواز نے زندگی کی نئی اننگز شروع کردی

0 1,268

پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر محمد نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرلیا ہے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ازدیہار اب نواز کی زندگی کی شریکِ سفر بن گئی ہیں۔

محمد نواز کی دلہن کے والدین کا تعلق سعودی عرب سے ہے لیکن وہ جنوبی افریقہ میں رہتی ہیں۔ سائنس میں گریجویشن کی ڈگری رکھنے والے ازدیہار ریڈی ایشن سائنٹسٹ ہیں۔ دونوں کی شادی کی تقریب کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں انجام پائی۔ جس کی تصادویر خود محمد نواز نے ٹوئٹر پر شیئر کیں۔

محمد نواز نے 2016ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور اب تک 3 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ لیکن ان کی اصل شہرت اور اٹھان پاکستان سپر لیگ کے پلیٹ فارم سے ہوئی جہاں انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے خوب کھیل پیش کیا اور خود کو منوایا۔ نواز کو ان کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے جو پی ایس ایل کی پروڈکٹ سمجھے جاتے ہیں۔