پاکستان سپر لیگ، یادیں پچھلے سال کی

0 1,974

پاکستان سپر لیگ کی آمد آمد ہے، کرکٹ کا بخار آہستہ آہستہ زور پکڑتا جارہا ہے اور اس مرتبہ یہ اپنے عروج پر پہنچے گا کیونکہ ہمیں پی ایس ایل3 میں نظر آئیں گی بہت سی تبدیلیاں۔ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی فین فیورٹ تھا کیونکہ اس میں تھے شاہد خان آفریدی، لیکن اس بار وہ کراچی کنگز کا حصہ ہیں جبکہ یہ کیون پیٹرسن کا آخری سیزن ہوگا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے لیکن اس سے پہلے کوشش کریں گے کہ کوئٹہ کو اس بار ٹائٹل جتوائیں جو دو مرتبہ فائنل میں شکست سے دوچار ہوا۔

اب ایک نئے آغاز سے پہلے وقت ہے پچھلے سیزن کچھ یادیں تازہ کرنے کا جو ہر لحاظ سے ایک کامیاب سیزن تھا۔ اس سے بڑھ کر کامیابی کا ثبوت کیا ہوگا کہ پی ایس ایل 2 نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کی۔ ایسا کام جو 8 سال تک نہیں ہو سکا، صرف ایک پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے ہوگیا۔ امید ہے کہ پی ایس ایل2 کہیں زیادہ بڑا اور کہیں زیادہ بہتر ہوگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ پی ایس ایل 2017ء کی کئی یادیں ایسی ہیں جو ہمیشہ ذہن میں محفوظ رہیں گی۔

صفحہ نمبر 1 :
بیٹ ڈراپ
  • 1. بیٹ ڈراپ
  • 2. سمیع کا بدلہ
  • 3. دانتوں تلے پسینہ
  • 4. سیمی سیلفی
  • 5. پاکستان کا 'ایل کلاسیکو' اور پولارڈ
  • 6. چھکا! چھکا! چھکا! چھکا!
  • 7. اج تے ہوگئی کامی کامی!

1. بیٹ ڈراپ

یہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا ایک مقابلہ تھا جس میں اسلام آباد نے 145 رنز بنائے۔ جواب میں لاہور کا حال بہت برا تھا۔ صرف 69 رنز پر اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ یہاں پر عمراکمل کی 66 رنز کی اننگز نے لاہور کو امید کی کرن دکھائی۔ وکٹیں گرنا پھر بھی بند نہیں ہوئیں یہاں تک کہ جب آخری اوور شروع ہوا تو نواں کھلاڑی بھی آؤٹ ہو چکا تھا۔ لاہور کو جیتنے کے لیے چھ رنزکی ضرورت تھی، صرف ایک وکٹ باقی تھی اور گرانٹ ایلیٹ کھیل رہے تھے۔ انہوں نے محمد سمیع کی اگلی ہی گیند کو لانگ آن کے اوپر سے میدان سے باہر پہنچا دیا۔ہمیں ہیلمٹ کے پیچھے ایلیٹ کا سپاٹ چہرہ نظر آیا، انہوں نے اپنابلّا فضا میں بلند کیا اور اسے چھوڑ دیا۔بالکل اس طرح جیسےکسی مباحثے میں اپنی جیت کا یقین ہونے کے بعد تقریر کرنے والا مائیک پھینک دیتا ہے۔ اسی 'مائیک ڈراپ' کی طرز پر اسے 'بیٹ ڈراپ' کہا گیا۔ یہ ایسا منظر تھا جس نے ان ممالک میں بھی پی ایس ایل کی گونج پہنچائی جہاں پہلے لیگ کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔ شکریہ! گرانٹ ایلیٹ کہ جن کے جشن نے ایک نئے انداز کو متعارف کروایا۔

تبصرہ کیجیے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا