عالمی کپ 2011ء: بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

0 1,031

شکیب الحسن بنگلہ دیش کی قیادت کریں گے (© اے ایف پی)
بنگلہ دیش کو عالمی کپ 2011ء سے قبل ایک بہت بڑا دھچکا پہنچا ہے کیونکہ آل راؤنڈر مشرفی مرتضی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث عالمی کپ 2011ء کے حتمی اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ اعلان کردہ بنگلہ دیشی اسکواڈ کی قیادت شکیب الحسن کریں گے جبکہ تمیم اقبال ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر رفیق العالم کا کہنا ہے کہ مرتضی کے عالمی کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔

ایک روزہ مقابلوں کی بہتر فارم میں موجود بنگلہ دیشی ٹیم بہت زیادہ امیدوں کے ساتھ اس مرتبہ میدان میں اترے گی کیونکہ وہ اپنے تمام مقابلے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی جہاں اس نے چند ماہ قبل نیوزی لینڈ کو ایک روزہ مقابلوں کی سیریز میں 4-0 کی حیران کن شکست دی اور پھر زمبابوے کو بھی زیر کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے اعلان کردہ اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:
شکیب الحسن (کپتان)، تمیم اقبال، عمر القیس، جنید صدیق، شہریار نفیس، رقیب الحسن، محمد اشرفل، مشفق الرحیم، نعیم اسلام، محمود اللہ، عبد الرزاق، روبیل حسین، شفیع الاسلام، نظم الحسین اور سہروردی شووو۔

عالمی کپ 2011ء میں بنگلہ دیش اپنا پہلا مقابلہ 19 فروری کو بھارت کے خلاف میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔