عالمی کپ 2011ء: آئرلینڈ کے دستے کا اعلان

0 1,039
آئرش کرکٹ ٹیم کے قائد ولیم پورٹ فیلڈ

2007ء میں کیریبین سرزمین پر کھیلے جانے والے عالمی کپ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کر کے باہر کر دینے والی ٹیم آئرلینڈ نے عالمی کپ 2011ء کے لیے اپنے حتمی 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ولیم پورٹ فیلڈ کریں گے۔

انگلستان کے سابق بلے باز ایڈ جوائس، جنہوں نے اپنا آخری ایک روزہ مقابلہ 2007ء میں کھیلا تھا، بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد آئرلینڈ کے اسکواڈ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ جوائس کا آبائی وطن آئرلینڈ ہی ہے لیکن آئی سی سی کی شرائط کے مطابق وہ ایک ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے بعد چار سال تک کسی اور ملک کی جانب سے نہیں کھیل سکتے تھے۔ جوائس نے 17 ایک روزہ مقابلوں میں انگلستان کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

آئرلینڈ دبئی میں تربیتی کیمپ میں 28 جنوری کو روانہ ہوگا اور ،عالمی کپ کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے خلاف وارم اپ میچزکھیلے گا۔

منتخب کردہ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

ولیم پورٹ فیلڈ (کپتان)، آندرے بوتھا، ایلکس کوسیک، نیال اوبرائن (وکٹ کیپر)، کیون او برائن، جارج ڈوکریل، ٹرینٹ جانسن، نجل جونز، جون مونی، بوائیڈ رینکن، پال اسٹرلنگ،البرٹ وان ڈیر مروے، گیری ولسن (وکٹ کیپر)، اینڈریو وائٹ اور ایڈ جوائس۔