مائیکل کلارک واپس آ رہے ہیں؟
بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے آسٹریلیا میں کرکٹ کو شدید بحران سے دوچار کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم کو دورۂ جنوبی افریقہ میں بری طرح شکست ہوئی۔ ان مشکل حالات میں ایک خبر منظر عام پر آتی ہے کہ سابق کپتان مائیکل کلارک نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اپنی خدمات دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہیں تھی کیونکہ اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کلارک کہتے ہیں کہ میں خاموش ہوکر گھر پر نہیں بیٹھ سکتا اور آسٹریلیا کی مدد کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں۔ یہ تک کہا گیا کہ اس حوالے سے کلارک نے بورڈ سے رابطہ بھی کیا ہے اور اسے اپنی دستیابی سے آگاہ کیا ہے۔ لیکن حقیقت اس سے کہیں مختلف ہے۔
کلارک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وضاحت کی ہے کہ انہیں نے کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدرلینڈ کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی کہ وہ میدان میں واپس آکر کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں بلکہ ان کا خط ایک دوست کی حیثیت سے تھا جو کسی بھی ذریعے سے مدد کی پیشکش کر رہا ہے ۔ میرا مطلب تھا انڈر14 ٹیم کی رہنمائی وغیرہ۔ ساتھ ہی کلارک نے مزید کہا کہ میں بھارت میں نیٹ پریکٹس میں اس لیے نہیں کہ میں قومی ٹیم میں واپسی کی تیاری کر رہا ہوں۔ مائیکل کلارک انڈین پریمیئر لیگ میں کمنٹری کے لیے ان دنوں بھارت میں موجود ہیں۔
This article is out of control! Let me make very clear that I have not sent any formal offer to James Sutherland to come back and play cricket. I sent him a message as a friend offering to help Australian cricket in ANY way I could (this could mean mentoring the under 14s)
— Michael Clarke (@MClarke23) April 8, 2018
I won’t be batting in the nets in India in preparation for a comeback 😂😂😂 and as I have always said the game owes me nothing, I owe it everything. Have a great Sunday 👍🏏
— Michael Clarke (@MClarke23) April 8, 2018
یاد رہے حالیہ دورۂ جنوبی افریقہ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ سمیت تین کھلاڑیوں کو بال ٹیمپرنگ میں ملوث پایا گیا تھا جن پر بعد ازاں کرکٹ آسٹریلیا نے پابندیاں بھی عائد کیں۔